سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 91 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 91

91 رہائشگاہیں ہیں۔بیت السلام فرانکفورٹ سے فرانس جانے والی مشہور شاہراہ موٹر وے نمبر 6 پر واقع جرمنی کے شہر فرائنز ہائم ( Freinsheim) میں 11۔Haintorstr پر مقامی جماعت کے لئے یہ عمارت 3 نومبر 1993ء کو خریدی گئی۔جس کا نام حضرت خلیفہ مسیح الرائع نے اپنے مکتوب محررہ 15 مارچ 1994ء میں نبیت السلام عطا فرمایا۔اس عمارت کی نچلی منزل میں مردوں اور بالائی منزل میں خواتین کے لئے مسجد بنائی گئی جبکہ اس کے پہلو میں موجود کمروں کو بطور دفتر اور مہمان خانہ استعمال کیا جاتا رہا۔اس کے عقب میں ایک مستقف صحن بھی تھا جہاں اب باقاعدہ مسجد تعمیر کرنے کے منصوبہ پر کام ہورہا ہے۔بیت اللطیف اوفن باخ (Offenbach ) میں جماعت اور مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 822۔Luisenstr پر واقع ایک تین منزلہ عمارت 1994ء میں خریدی گئی اور اس کی ضروری مرمتوں کے بعد اگلے سال اس کا افتتاح حضرت خلیفہ اسبح الرائع نے اپنے دورہ جرمنی مئی 1995ء کے دوران فرمایا۔یہ عمارت مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے اپنے بجٹ سے خریدی تھی اور اس میں اس کے مرکزی دفاتر قائم کئے گئے تاہم اس کا ایک حصہ مقامی جماعت کے لئے بطور مسجد بھی مخصوص کیا گیا۔2001ء میں بیت السبوح فرانکفورٹ خریدا گیا تو مجلس خدام الاحمدیہ کے مرکزی وفا تربیت السبوح کے ایک حصہ میں منتقل ہو گئے اور اس کے بعد یہ عمارت مقامی جماعت کے استعمال میں رہی اور 2007ء میں جماعت اوفن باخ کی اپنی مسجد جامع تعمیر ہو جانے کے بعد یہاں دفتر دار القضاء جرمنی قائم کر دیا گیا۔بيت الوکیل جرمنی کی مشہور بندرگاہ والے شہر بریم بافن (Bremerhaven) میں 23 Post Straße پر واقع ایک عمارت 1994ء میں خریدی گئی اور اس کا افتتاح حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے اپنے