سلسلہ احمدیہ — Page 89
89 جماعت کو دعوت دی گئی کہ وہ اپنے ذاتی گھر بنانے کے لئے اس میں پلاٹ خرید ہیں۔اس منصوبہ میں ایک پلاٹ مسجد کے لئے بھی مخصوص کیا گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ نے بھی اس کالونی میں اپنے لئے ایک پلاٹ خریدا اور اپنے دورہ جرمنی کے دوران 14 جون 2011ء کو یہاں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے گھر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔حضور انور کے اس دورہ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے مہدی آباد کے کوائف اس طرح سے بیان کئے گئے: مهدی آباد ہمبرگ شہر سے تیس کلومیٹر دور Nahe نامی قصبہ اور ضلع Segeberg میں واقع ہے۔صوبہ کا نام Schleswig-Holstein ہے اور یہ صوبہ جرمنی کے شمال کی طرف ہے۔اس صوبہ کا دار الحکومت Kiel ہے اور یہ وہی شہر ہے جس کے ایک جرمن باشندے نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو آپ کی زندگی میں پہچانا تھا اور آپ پر ایمان لایا تھا۔یہ قطعہ زمین جس کا نام مہدی آباد ہے۔12 جولائی 1989ء کو چھ لاکھ جرمن مارک میں خریدا گیا۔مہدی آباد دو قطعات زمین پر مشتمل ہے۔ایک قطعہ زمین کا رقبہ جس پر جماعتی سینٹر موجود ہے اور اب مسجد کی تعمیر کا پروگرام ہے ، 21478 مربع میٹر یعنی پانچ ایکڑ سے زیادہ ہے۔اور دوسرا قطعہ زمین جو اس پہلے قطعہ سے آٹھ صد میٹر دور ہے ایک زرعی زمین پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ ایک لاکھ 51 ہزار مربع میٹر ہے۔ایکٹر میں یہ رقبہ 137۔26 ایکڑ ہے۔مہدی آباد میں جو موجودہ عمارت پہلے کی بنی ہوئی ہے اس کے ایک حصہ کو رہائشی طور پر اور ایک حصہ کے دو بالوں کو مرحمت وغیرہ کر کے نماز کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔یہاں مسجد کی تعمیر کی اجازت کے حصول کے لئے ایک لمبا وقت لگا ہے اور پورے علاقہ کا ایک Master Plan بنا کر پیش کرنا پڑا ہے اور بعض شرائط کے ساتھ مسجد کی تعمیر کی اجازت ملی ہے۔بیت المقیت الفضل انٹرنیشنل 22 جولائی 2011 تا 04 اگست 2011 صفحہ 23) جماعت جرمنی کے مرکزی دفاتر کی ضرورت پورا کرنے کی غرض سے 1991ء میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے وسط میں Mittelweg43 پر واقع ایک چار منزلہ عمارت خریدی گئی۔اس میں