سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 88 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 88

88 میں یہاں آیا ہوں تو دنیا کے ان ممالک میں جہاں غیر معمولی طور پر جماعت احمد یہ کام کر رہی ہے مشن ہاؤسز کی تعداد ایک سو پچہتر (175) تھی۔پھر اس میں اضافہ ہوا اور ایک سوا کانوے (191) ہوگئی۔اس کے بعد جو اضافہ ہوا ہے ان کی تعداد ایک سو گیارہ (111) ہے اور جہاں تک یورپ یا دیگر ممالک کے مشن ہاؤسز بنانے کا تعلق ہے۔خصوصاً یورپ میں۔وہاں ہمارے مشن ہاؤس کا رقبہ یعی تبلیغی مراکز کا رقبہ پہلے تبلیغی مراکز کی نسبت اتنا زیادہ ہے کہ بعض جگہوں میں، دو چار جگہوں میں ایک واحد مشن ہاؤس کا رقبہ اس سے پہلے کے سارے یورپ کے مشن ہاؤسز کے رقبے سے بڑا ہے۔ابھی حال ہی میں جرمنی کی جماعت کو خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ ہمبرگ میں ایک بڑا مشن ہاؤس قائم کریں جہاں مسجد کی تعمیر بھی ہوگی۔اور اس کا رقبہ انہتر (69) ایکڑ ہے۔اب جرمنی جیسے ملک میں جہاں زمین کی بے حد قیمت ہے اور تعمیری علاقوں میں تو زمین کی بہت ہی زیادہ قیمت ہے خدا کے فضل سے ہمیں ایک اتنا بڑا رقبہ عطا ہوا جس میں بہت بڑا مشن ہاؤس پہلے سے بنا ہوا موجود ہے۔اب انشاء اللہ تعالیٰ جب ہم مسجد تعمیر کر لیں گے تو ایک نئی سکیم کا یہ پہلا حصہ ہوگا، پہلا قدم ہوگا۔جب میں گزشتہ Centenary جلسے میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچا تو ان سے میں نے یہ تحریک کی کہ آپ خدا کے فضل سے بہت تیزی سے آگے بڑھنے والی جماعت ہیں اور اس وقت تمام مغربی دنیا کی جماعتوں کے لئے ایک نمونہ بن چکے ہیں۔اس لئے میری یہ خواہش ہے کہ صد سالہ جشن تشکر کو اس طرح منائیں کہ آپ مغربی دنیا کا پہلا ملک ثابت ہوں جہاں سومساجد تعمیر کی جائیں۔جرمنی کی جماعت نے اس پر لبیک کہا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر طرف ایک روچل پڑی ہے اس عظیم خدمت کی سعادت حاصل کرنے کی اور یہ پہلی مسجد ہوگی سوسالہ سکیم میں۔تو اللہ تعالی کے فضل سے نہ صرف یہ کہ ہم ترقی کر رہے ہیں اور مسلسل ترقی کر رہے ہیں بلکہ ترقی کی رفتار میں حیرت انگیز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ماخوذ از خطاب حضرت خلیفہ مسیح الرابع " بر موقع جلسہ سالانہ اگلستان 1989 ( دوسرے روز بعد دو پہر کا خطاب) 2011ء میں ایک بہت بڑے تعمیراتی منصوبہ کے تحت مہدی آباد کے ایک حصہ میں گھر بنانے کے لیے پلاٹ بنائے گئے اور ترقیاتی کام کر کے اسے رہائشی کالونی میں تبدیل کیا گیا اور احباب