سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 87 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 87

مسجد المهدی میونخ 87 حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے جرمنی کے تیسرے بڑے شہر میونخ میں مشن ہاؤس کھولنے کی ہدایت 1984 ء کے اواخر میں فرمائی تھی۔چنانچہ جماعت اسی وقت سے جگہ کی تلاش کرنے لگی تھی جس میں کامیابی 1986ء میں اُس وقت ہوئی جب میونخ کے نواح میں ایک چھوٹے سے قصبہ Neufahrn ( نوے فارن ) میں 7 Massenhausener Straße پر واقع ایک تین منزلہ گھر اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا۔437 مربع میٹر کے قطعہ اراضی پر بنی ہوئی عمارت میں تبدیلی کر کے مسجد کی شکل دی گئی، دفاتر بنائے گئے۔بالائی منزل کو مربی سلسلہ کی رہائش کے لئے مخصوص کیا گیا۔حضور نے 27اکتوبر 1986ء کو اس کا افتتاح فرمایا اور اسے مسجد المہدی کا نام عطا فرمایا۔2014ء میں یہاں توسیع کر کے عقبی حصہ میں خواتین کےلئے مسجد کاہل اور کی تعمیر کیا گی نیز ایک مینارہ تعمیر کر کے اسے بیرونی طور پر بھی مسجد کی شکل دی گئی۔اس کے بعد اسی سال حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران اس کا افتتاح فرمایا اور اس کے نواح میں واقع ایک ہال میں بہت بڑی استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا جس میں پانچ سو کے قریب جرمن مہمان شریک تھے۔مهدی آباد Nahe 1989ء میں جماعت جرمنی کو اپنے آقا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمبرگ کے قریب Nahe نامی قصبہ میں 11۔Walkendorferstr پر واقع 169 یکٹر پر مشتمل قطعہ اراضی خریدنے کی توفیق ملی۔یہ قطعہ اراضی زیادہ تر زرعی زمین پر مشتمل تھا۔تاہم اس میں موجود ایک گھر کو بطور مربی ہاؤس اور بڑے بڑے ہالوں کو مسجد اور جماعتی پروگراموں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔اس بارہ میں حضرت خلیفہ اصبح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ انگلستان 1989ء کے دوسرے روز کے خطاب میں جماعت پر دوران سال ہونے والے اللہ تعالیٰ کے افضال و برکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: وہ مشن ہاؤ سر جس کا ترجمہ میں نے کیا ہے تبلیغی مراکز۔اب میں ان کے اضافے کی بات کرتا ہوں۔جب