سلسلہ احمدیہ — Page 77
77 مشن ہاؤسز یا تبلیغی مراکز کا قیام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر خبر دی تھی کہ وہ : میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔۔۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔“ تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409) آپ نے بڑے جلال اور متحدی کے ساتھ فرمایا تھا کہ : م نے تمام لوگو اسن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا۔۔۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامرادر کھے گا۔“ ( مذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66) چنانچہ کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ معاندین کے تمام تر بد ارادوں اور ان کی طرف سے کھڑی کی جانے والی تمام روکوں کے باوجود جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ مسلسل بڑھتی اور ترقی کرتی چلی جارہی ہے اور خدا تعالیٰ اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈال رہا ہے۔چنانچہ دنیا بھر میں اسلام احمدیت کے نفوذ اور مختلف ممالک میں جماعت احمدیہ کے مشنر، اور تبلیغی مراکز اور ان مراکز سے اسلام احمدیت کے محبت بھرے امن وسلامتی کے پیغام کی اشاعت پر مشتمل پر امن مساعی اس پر شاہد ناطق ہیں۔1982ء میں جب خلافت رابعہ کے مبارک دور کا آغاز ہوا اس وقت دنیا کے 28 رممالک میں با قاعدہ مشن قائم تھے اور مرکزی مبلغ کام کر رہے تھے۔خلافت رابعہ کے دور میں نہ صرف ان نئے ممالک میں جہاں اسلام احمدیت کا نفوذ ہوا نے مشنز اور تبلیغی مراکز قائم ہوئے بلکہ جن ممالک میں پہلے سے احمد یہ مشنز قائم تھے ان میں بھی توسیع ہوئی اور پہلے کی نسبت اپنے رقبہ اور عمارت کے لحاظ سے بہت وسیع اور کشادہ مراکز تبلیغ قائم ہوئے۔