سلسلہ احمدیہ — Page 907
907 22 جون : انڈونیشیا میں مکرم پا پوحسن صاحب جماعت سمی ایلن کی شہادت 23 جون : وولٹا ریجن فانا میں مسجد اور مشن ہاؤس کا افتتاح 13 تا 15 جولائی: واقفین ٹو پاکستان کا پہلا سالانہ اجتماع۔نویں دسویں کلاس کے 324 بچوں نے شرکت کی 23 جولائی کو دھری ارلیوٹ ضلع راجوری صوبہ کشمیر میں احمد یہ مسجد کا سنگ بنیاد 28 جولائی : فیصل آباد میں شیخ نذیر احمد صاحب کی شہادت 12 اگست: ناصر آباد کشمیر میں مسجد نور کے سنگ بنیاد کی تقریب 18 تا 19 اگست: چنئی میں مجلس انصار اللہ تامل ناڈو کا پہلا صوبائی اجتماع 19 اگست: حضور نے بیجیم کے شہر ہاسلٹ میں مسجد بیت الرحیم اور مشن ہاؤس کا افتتاح فرمایا 24 تا 26 اگست: انٹرنیشنل جلسہ سالانہ برطانیہ کی بجائے جرمنی میں منعقد ہوا جس میں 50 ہزار حاضری تھی۔حضور نے خطابات فرمائے۔صدر جرمنی اور صدر مملکت نانا نے پیغامات بھجوائے۔افریقن بادشاہوں نے شرکت کی دوسرے دن کے خطاب میں حضور نے فرمایا کہ 174 ممالک میں جماعت قائم ہو چکی ہے۔4 نئے ممالک جن میں جماعت کا نفوذ ہوا یہ ہیں قبرص، وینزویلا، مالٹا، آذربائیجان۔54 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے 49 زبانوں میں تراجم طبع ہو چکے ہیں۔35 رزبانوں میں کتب اور فولڈ ز تیار کئے گئے عرب، جرمن، بلقان اور ترک اقوام کے الگ الگ جلسوں میں 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی 26 اگست: جلسہ کے آخری دن نویں عالمی بیعت منعقد ہوئی۔بیعت سے قبل کینیڈا، امریکہ، ربوہ اور قادیان سے براہ راست آڈیو پیغامات نشر کئے گئے۔ربوہ میں ایوان محمود میں ایک بڑی تقریب میں اجتماعی بیعت کی گئی۔اختتامی خطاب میں حضور نے رجسٹر روایات کی مدد سے حضرت مسیح موعود کی سیرت بیان فرمائی