سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 867 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 867

867 30 جون تا 9 جولائی: حضور کا دورہ کینیڈا۔جلسہ سالانہ کینیڈا سے خطابات جون: طوالو میں جماعت کی پہلی مسجد تعمیر ہوئی 5 جولائی: فرانس میں مجلس خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہوا 12 جولائی : حضور نے خطبہ جمعہ میں یہ نظریہ پیش فرمایا کہ فرعون سمندر میں ڈوب کر مرا نہیں تھا۔بعد میں روحانیت سے عاری لاش نما زندگی گزاری 26 - 28 جولائی: جلسہ سالانہ برطانیہ۔8 ہزار سے زائد حاضری۔دوسرے دن کے خطاب میں حضور نے فرمایا کہ 126 ممالک میں جماعت قائم ہو چکی ہے۔اس سال 86 / مساجد تعمیر ہوئیں۔76 بنی بنائی مساجد میں 35 ممالک میں 85 اخبارات ورسائل 17 مرزبانوں میں شائع ہو رہے تھے۔تراجم قرآن کریم کی تعداد 44 ہو چکی۔3 ممالک کے پریسوں نے کام شروع کر دیا اختتامی خطاب میں حضور نے افراد جماعت پر ہونے والے انعامات اور دشمنوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کے واقعات بیان فرمائے۔دعا سے قبل اسیران راہ مولی کے متعلق حضور کی تازہ نظم مجو درد سسکتے ہوئے حرفوں میں ڈھلا ہے“ پڑھی گئی 11 ستمبر : حضور نے ڈنمارک کا مختصر ایک روزہ دورہ کیا جس میں پریس کا نفرنس منعقد کرنے کے علاوہ احباب جماعت سے ملاقات کی 16 تا 17 اکتوبر : مجلس انصار اللہ بھارت کے سالانہ اجتماع پر حضور کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا 18 تا 20 اکتوبر : مجلس خدام الاحمدیہ ولجنہ اماءاللہ بھارت کے سالانہ اجتماعات پر حضور کے روح پرور پیغامات سنائے گئے 18 اکتوبر : حضور نے روس میں دعوت الی اللہ کے لئے وقف عارضی کرنے کی تحریک فرمانی 125 اکتوبر : حضور نے اس دعا کی تحریک کی کہ میری زندگی میں ایک کروڑ افراد احمدی ہو جائیں 13 دسمبر: ہر ملک میں ایک مرکز دعوت الی اللہ کے قیام کی تحریک جس میں تمام ضروری لٹریچر اور لائبریری موجود ہو