سلسلہ احمدیہ — Page 816
816 3 اگست: ناروے میں مجلس خدام الاحمدیہ کے ساتھ حضور کی پکنک 5 اگست : حضور نے اوسلو میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔بیرون پاکستان بحیثیت خلیفہ اسیح آپ کی یہ پہلی پر یس کا نفرنس تھی 6 اگست : ہر ملک میں شوریٰ کا نظام قائم کرنے کی تحریک 8 اگست : حضور گوٹن برگ سویڈن کے لئے روانہ ہوئے 8 اگست : حضور نے گوٹن برگ میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔شام کو سویڈن کی پہلی مجلس شوری کی صدارت فرمائی 10 اگست: حضور کوپن ہیگن ڈنمارک پہنچے 11 اگست: ڈنمارک کی پہلی مجلس شوری کی صدارت فرمائی۔شوریٰ کے اختتام پر حضور نے افراد جماعت سے بیعت لی 12 اگست : حضور نے کوپن ہیگن میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔ایک اخبار کو انٹرویو دیا۔ڈینش دانشوروں سے ملاقات فرمائی 13 اگست: حضور ہمبرگ جرمنی کے لئے روانہ ہوئے 16 اگست: همبرگ (جرمنی) میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا 18 اگست: فرینکفرٹ کے میئر نے حضور سے ملاقات کی 19 اگست: حضور نے فرینکفرٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا 22 اگست: جماعت جرمنی کی پہلی مجلس شوری کی صدارت فرمائی 25 اگست: حضور آسٹریا پہنچے 27 اگست: زیورک سوئٹزرلینڈ آمد ہوئی 27 تا 28 اگست : سوئٹزرلینڈ میں جلسہ سالانہ کا آغاز ہوا 29 اگست سوئٹزرلینڈ کی پہلی مجلس شوری کی صدارت فرمائی