سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 671 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 671

671 جب میں پاکستان سے روانہ ہوا ہوں اس وقت 72 ممالک میں تبلیغی مراکز تھے اور 84ء میں ان کی تعداد 287 تھی۔اب خدا کے فضل سے تبلیغی مراکز جن کو ہم مشن ہاؤس بھی کہتے ہیں اُن کی تعداد 602 ہو چکی ہے۔مگر یہ مراکز بہت بڑے بڑے ہیں۔اس سے پہلے ہم جن مسجدوں کو مسجدوں کے طور پر پیش کیا کرتے تھے یا جن مراکز کو مراکز کے طور پر پیش کیا کرتے تھے وہ اتنے چھوٹے تھے کہ وہ ایک ہی مسجد میں بیسیوں ایسے مراکز داخل ہو جاتے ہیں۔چنانچہ جرمنی ہی میں خدا کے فضل سے اب اتنے بڑے بڑے مشن ہاؤس بن چکے ہیں کہ ان میں پرانے مشن ہاؤس کئی کونوں کھتروں میں وہ سمائے جاسکتے ہیں۔افریقہ میں بھی اسی طرح نئے مراکز کا اضافہ ہوا۔۔۔حضور رحمہ اللہ نے امریکہ میں بھی بعض بڑے وسیع مراکز اور مساجد کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ: اپریل 82 ء تک اُن کے تبلیغی مراکز کی تعداد آٹھ تھی اور وہ سارے مراکز چھوٹے چھوٹے تھے۔۔۔۔اب 8 کی بجائے 35 نئے مشن ہاؤسز اور مساجد کا اضافہ ہو گیا ہے۔گویا 61 سال میں تو گل 8 مساجد اور مشن ہاؤس ملے تھے اور اب ہجرت کے سالوں میں 27 نئے مشن ہاؤس اور مساجدیل چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کینیڈا میں بھی اسی طرح خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نئے نئے مشن ہاؤس بہت وسیع جگہیں عطا ہورہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔یورپین تبلیغی مراکز میں جو اضافہ ہوا ہے اور ہورہا ہے اللہ کے فضل کے ساتھ وہ اتنا زیادہ ہے کہ ان کی تفصیل کو میں چھوڑتا ہوں۔ایشین ممالک میں جو افریقہ اور یورپ کے علاوہ ہیں ان میں بھی خدا کے فضل سے تبلیغی مراکز میں اضافہ ہورہا ہے اور جگہ جگہ نئی مساجد کی زمینیں خریدی جارہی ہیں، چودہ تبلیغی مراکز کا اضافہ ہو چکا ہے۔گل ایشیا میں اس وقت 222 تبلیغی مراکز قائم ہو چکے ہیں۔17 قطعات برائے زمین مساجد و تعمیر مراکز حاصل کرلئے گئے ہیں۔انڈونیشا میں بھی خدا کے فضل کے ساتھ بہت بڑے بڑے تبلیغی منصوبے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس وقت ہمارے گل مبلغ اور معلم جو کام کررہے ہیں ان کی تعداد 962 ہے اور 13 سال