سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 580 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 580

580 میں غریبوں کی عید بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔مگر اس دفعہ میں نے یہ نئی ہدایت کی تھی کہ ڈور کے ملکوں میں پھیلے ہوئے غریب مسلمان بچوں کے لئے جن میں سے بھاری اکثریت غیر احمدی بچوں کی ہے لیکن مسلمان ہیں، رسول اللہ ﷺ کو مانتے ہیں اور آپ ہی کے نام پر وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہورہے ہیں ان کے لئے بھی پارسل بنا بنا کر مختلف تحفے بھیجیں، کچھ نقدی ساتھ ڈالیں تا کہ ان کو خوشی ہو کہ ہمارا بھی کوئی پرسان حال ہے اور رسول اللہ ﷺ کی خاطر ان کا پیر سان حال جماعت احمدیہ ہوگی۔اس پہلو سے جو نصیحت کی تھی مجھے بے حد خوشی ہے کہ خدا تعالی کے فضل سے اس پر جماعت نے بہت عمدگی سے عمل کیا ہے اور باقاعدہ مرکز سے مشورے کے بعد اس قسم کے تحفے یا براہ راست بھجوا بھی دیئے یا ہم سے پوچھ کر اس کا متبادل طریق اختیار کیا۔بہر حال یہ تحفے اب ہر جگہ تقسیم ہو چکے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ لاکھوں ایسے ہوں گے جنہوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔“ اس کے بعد حضور نے نمونے کے طور پر مختلف ممالک کی جماعتوں کی طرف سے دیے جانے والے مخالف کی تفصیل بیان کی جس کا خلاصہ یہ ہے۔1۔انگلستان نے 93,300 پاؤنڈ کے مخالف تقسیم کئے۔2۔جرمنی نے 1250 پیکٹ البانیہ روانہ کئے۔2 ہزار گھروں کے بچوں میں عیدی کی رقم تقسیم کی۔کل خرچ 51 ہزار مارک ہے۔3 کینیڈا میں 14,500 کینیڈین ڈالر کی نقدی اور ایک کنٹینر بوسنیا کے لئے بھجوایا۔4۔امریکہ نے 59000 ڈالر نقدی اور 950 ڈالر کے مخالف تقسیم کئے۔5۔فرانس نے 40 افراد اور 10 بچوں کے لئے تحائف بھجوائے۔خطبات طاہر۔عید بن صفحہ 321) اس تحریک پر فوری طوری طور پر لبیک کہتے ہوئے صرف 1999ء میں مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی طرف سے 10 ہزار مستحقین میں دس لاکھ روپے کے اخراجات سے تحائف تقسیم کئے گئے۔روزنامه الفضل ربوه 12 مارچ 1999ء)