سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 509 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 509

509 کوئی روک نہیں، کوئی ہاتھ نہیں ہے جو اسے چلنے سے روک رکھے۔خدا کی چلتی ہے جب چل پڑتی ہے تو پھر کوئی اسے روک نہیں سکتا۔اس لئے یہ سارے نشانات یا ایسے اسباق ہیں جو اس واقعہ پر غور کرنے سے ہمیں ملتے ہیں۔“ ماخوذ از خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مئی 1985ء۔خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 490 494) Friday the 10th کے دونشان پھر 21 جون 1985 ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ نے (فرائیڈے وی ٹیتھ ) Friday the 10th کے دو نشانوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: گزشتہ سال کے آخر پر سفر یورپ کے دوران اللہ تعالیٰ نے جو کشفی نظارہ دکھایا تھا جس میں جمعہ کے روز ایک ڈائل کی شکل میں 10 کا ہندسہ چمکتا ہوا اور نبض کی طرح دھڑکتا ہوا دکھایا گیا تھا اور اُس پر میں یہ کہہ رہا تھا کہ Friday the 10th - باوجود اس علم کے کہ یہ 10 وقت کا ہندسہ ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے تصرف کے تابع زبان سے یہی فقرہ جاری ہوا Friday the 10th۔اس کی جماعت کی طرف سے تشہیر بھی کی گئی اور اندازے بھی لگائے گئے۔کئی قسم کے خطوط آئے اور 10 رمئی جو جمعہ کا روز تھا اس پر جماعت لگا ہیں لگائے بیٹھی رہی لیکن اس روز کچھ نہیں ہوا اور اطلاعات کے مطابق بعض علماء نے یہ کہا کہ اب ہم 17 مئی کو اس کچھ نہ ہونے کا جشن منائیں گے۔لیکن اس کے بعد بھی ایک جمعہ آنے والا تھا جو رمضان المبارک کا، پاکستان کے لحاظ سے دسویں رمضان المبارک کا جمعہ بنتا تھا۔اور جیسا کہ بعض دوسرے احباب کو بھی اللہ تعالیٰ نے چاند کی 10 کی خبر دی تھی اور مجھے اطلاعیں دے چکے تھے اس لئے ہمیں اس کا انتظار تھا دیکھیں کہ اللہ تعالی اس تاریخ کو اپنی کیا محبتی دکھاتا ہے؟ چنانچہ دس کی صبح کو جو خبریں آنی شروع ہوئیں تہجد کے وقت سے اس کے متعلق میں پہلے جماعت کو اطلاع دے چکا ہوں اور گزشتہ کسی خطبہ میں میں نے یہ بتایا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خدا کا نشان ایک رنگ میں اس روز پورا ہو گیا۔لیکن بعد کی جو آنے والی اطلاعیں ہیں ان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک رنگ والی بات نہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی شان کے ساتھ اللہ تعالی کی یہ بیان فرمودہ خبر پوری ہوئی۔