سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 408 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 408

408 کیا گیا ہے کہ اے خدا! اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہم پر لعنت ڈال، بچوں کو تو یہ توفیق مل سکتی ہے جھوٹوں کو نہیں مل سکتی۔اس لئے بہت سے لوگ مباہلہ کی اس تحریر کو پڑھ کر احمدی ہو گئے ہیں۔آپ نے فرمایا: مجھے یقین ہے کہ یہ ایک نیا Impetus مل گیا ہے اس سے مباہلہ کو تقریبا چھ ماہ گزرے تھے اور اگلے چھ ماہ کے لئے دوبارہ متوجہ کرنے کے لئے جماعت کو اللہ تعالیٰ نے یہ سامان فرما دیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ جس طرح پہلے چھ ماہ میں خدا تعالی نے عظیم الشان نشان دکھائے ہیں اور حیرت انگیز تاریخی نوعیت کے نشان دکھائے ہیں۔اسی طرح انشاء اللہ یہ باقی چھے ماہ بھی بلکہ اس کے بعد بھی اگلا سارا سال اور انگلی صدی، پوری کی پوری صدی بھی اس مباہلہ کی برکتوں کے پھل کھاتی رہے گی۔پھر آئندہ انگلی صدی کے لئے خدا جن کو مباہلوں کے لئے کھڑا کرے گا پھر اللہ، انشاء اللہ، ان کی دعاؤں کے پھل اگلی صدی کو بھی عطا کرے گا۔لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ مباہلہ ایک سال کا یا دو سال کا یا تین سال کا مسلہ نہیں۔یہ خدا تعالیٰ نے ایسے موقع پر بنایا ہے کہ اس کی رحمتیں اور اس کی برکتیں اور اس کے پھل اگلی صدی میں آنے والی ساری مخلوق کو عطا ہوتے چلے جائیں گے جو خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے ساتھ صداقت کو قبول کرے گی۔اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے اور ان کی سب لعنتوں کو اُن پر لعنتیں بنا کر برسائے جو لعنت ڈال رہے ہیں۔اُن پر نہ کہ باقی غریبوں اور مظلوموں اور بیچاروں پر جن کو کچھ پتہ نہیں کہ احمدیت کیا ہے۔اور ان کی ہر لعنت ہم پر خدا کی رحمتوں اور برکتوں کے پھول بن کر آج بھی برسے، کل بھی برسے اور آئندہ ہمیشہ برستی رہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین E “ مخطبہ جمعہ حضرت خلیفہ اسح الرابع فرموده 23 دسمبر 1988ء۔خطبات طاہر جلد 7 صفحہ 887-870) چنانچہ جماعت احمدیہ پر لعنتیں ڈالنے والوں پر خدا کی لعنتیں کچھ اس طرح سے برسیں کہ ان لوگوں میں باہم افتراق اور فرقہ واریت اور ایک دوسرے کی مسجدوں پر حملے اور دہشتگردی اور قتل و غارتگری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا۔اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی اور منشیات کے