سلسلہ احمدیہ — Page 385
385 الشان طاقت کے طور پر ابھرے اور اتنا عظیم نشان ظاہر ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ علاقوں کے علاقے مسلمانوں کے احمدیت کے ساتھ شامل ہو جائیں اور وہ فتح کا دن جو ہمیں ڈور دکھائی دے رہا ہے۔اس بڑھتی ہوئی پھیلتی ہوئی توانا کر ہوئی قوت کے ساتھ جلد تر ہمارے قریب آجائے اور تمام دنیا پر ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا جھنڈا نصب کر سکیں۔“ ( خطبات طاہر شائع کردہ طاہر فاؤنڈیشن رہوہ جلد 7 صفحہ 538-540) اس مباہلہ کے نتیجہ میں احمدیت کی صداقت کو ظاہر کرنے والے اور مکڈ بین و مکھرین کے جھوٹ اور افتراء پر مبنی الزامات کی قلعی کھولنے والے متعدد عظیم الشان نشانات ظاہر ہوئے۔احمدیت کے مخالف وہ علماء اور مسلمان حکومتوں کے سربراہ جو جماعت احمدیہ پر کبھی انگریزوں کے، کبھی امریکہ کے اور کبھی یہودیوں کے ایجنٹ ہونے کے الزام دھرتے تھے اس مباہلہ کے بعد عالمی سطح پر ایسے واقعات رونما ہوئے کہ خود انہی لوگوں پر یہ الزام ٹھوس حقائق کے ساتھ واپس لوٹائے گئے اور دنیا پر خوب آشکار ہو گیا کہ کون کس کا ایجنٹ ہے اور کون کس کے مفادات کا محافظ ہے۔اسی طرح وہ لوگ جو احمدیوں کو پاکستان کا دشمن اور ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے تھے اور ملک کے اندر ہر قسم کی بدامنی اور فساد کا اور دہشتگردی اور تخریب کاری کا ذمہ دار احمدیوں کو ٹھہراتے تھے خود و ہی ان حرکتوں میں ملوث ثابت ہوئے۔ایک ایک جھوٹ اور افتراء انہی پر واپس کو ٹا۔اور یہ تمام امور قطعی شواہد کے ساتھ اخبارات اور میڈیا میں محفوظ ہو گئے۔خدا کی لعنت کی ماران جھوٹوں پر پڑی اور وہ طرح طرح کی ذلت و نکبت اور عذاب اور قہری تجلیوں کا نشانہ بنے۔ان سب باتوں کی عبرت انگیز تفصیلات بہت طویل ہیں۔وقت آئے گا اور لکھنے والے تحقیق کر کے ان باتوں کو لکھیں گے۔لیکن سر دست ہم اس تفصیل میں جانا نہیں چاہتے۔اس کے بالمقابل خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے وابستہ جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کی برسات خوب کھل کر برسی۔جماعت کو برکت پر برکت عطا ہوئی اور اس مباہلہ کے بعد