سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 372 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 372

372 افتراء ہیں اور ان میں کوئی بھی صداقت نہیں۔لَعْنَةُ الموعَلَى الْكاذِبان سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر معاندین احمدیت کے مذکورہ بالا الزامات غلط ہیں اور احمدیت وہ نہیں جو اوپر بیان کی گئی ہے تو پھر جماعت احمدیہ کے دعوئی کے مطابق اس کے عقائد کیا ہیں؟ میں جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے وہ الفاظ دہراتا ہوں جو احمد بیت کے عقائد پر کھلی کھلی روشنی ڈالتے ہیں۔اور مخالفین احمدیت کو پھر یہ واضح چیلنج دیتا ہوں کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے وہ عقائد نہیں جو حسب ذیل تحریر میں بیان کئے گئے ہیں تو ان کے جھوٹا ہونے کا واشگاف اور کھلے کھلے الفاظ میں اعلان کریں اور لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہیں۔بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ فرماتے ہیں: ور ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجساد حق اور روز حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض اور اباحت کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے۔اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ بچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ لا إله إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ اور اس پر مریں اور تمام انبیاء اور تمام کتابیں جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے ان سب پر ایمان لاویں اور صوم و صلوۃ اور زکوۃ اور حج اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھ کر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کاربند ہوں۔غرض وہ تمام امور جن پر