سلسلہ احمدیہ — Page 280
280 اور جس حد تک بھی ممکن ہو یہ فوج پانچ ہزار تو ضرور ہو جائے۔اس سے بڑھ جائے تو بہت ہی اچھا ہے۔" خطبہ جمعہ فرمودہ 10 / فروری 1989 خطبات طاہر جلد 8 - صفحہ 83-84) اللہ تعالیٰ کے فضل سے جوں جوں اس تحریک کی تفصیلات افراد جماعت تک پہنچیں، خلیفہ وقت کی طرف سے جاری ہونے والی ہر تحریک کی طرح افراد جماعت مردوزن نے اس پر بھی والہانہ لبیک کہا اور اللہ تعالیٰ نے اس میں غیر معمولی برکت عطا فرمائی۔کئی ایسے لوگ جن کے ہاں سالہا سال سے کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اس تحریک میں شمولیت کی نیت اور وعدہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا۔بعضوں کے ہاں لڑکیاں ہی لڑکیاں ہوتی تھیں لیکن وقف کو کی مبارک تحریک میں شمولیت کی نیت کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں معجزانہ طور پر اولاد نرینہ سے نوازا۔ایسے بیبیسیوں واقعات جماعت کی تاریخ میں دنیا بھر میں پھیلے پڑے ہیں۔حضرت خلیفة اصبح الرابع رحمہ اللہ نے 1989ء میں اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ دو سال تک واقفین ٹو کی پہلی فوج کی تعداد کم از کم پانچ ہزار تک ہو جائے۔خلیفہ وقت کے اس مطالبہ کے جواب میں 1991 ء تک افراد جماعت نے بارہ ہزار جگر گوشوں کو اس تحریک میں شامل کرنے کی سعادت پائی۔پھر 1991ء میں حضور رحمہ اللہ نے احباب جماعت کی خواہش اور اصرار پر اس تحریک کو مستقل فرما دیا۔چنانچہ یہ تحریک آج بھی جاری وساری ہے۔دور خلافت رابعہ کے اختتام تک دنیا بھر کے واقفین کو بچوں کی کل تعداد 26321 تھی جن میں سے 17680 لڑکے اور 8641 لڑکیاں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔