سلسلہ احمدیہ — Page 247
247 1989ء کے ایک خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفہ المسح الرائع نے احمدیوں کو نماز جمعہ با قاعدہ ادا کرنے کا ارشاد فرمایا تھا۔چونکہ جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کے پاس اس وقت تک کوئی مسجد نہ تھی اس لیے فوری طور پر اس ارشاد کی تعمیل میں سینٹرل آک لینڈ کے علاقہ میں محترم محمد طاہر صاحب کی رہائشگاہ پر اور جنوبی آک لینڈ کے علاقہ میں محترم مبارک احمد خان صاحب کی رہائشگاہ پر باقاعدگی سے نماز جمعہ کی ادائیگی ہوتی رہی۔جبکہ دیگر جماعتی تقریبات مثلاً جلسہ سالانہ و سالانہ اجتماعات وغیرہ کے لیے Aorere College جنوبی آک لینڈ یا دیگر جگہوں مثلا کونسل ہال وغیرہ میں انتظام کیا جاتا۔مسجد بیت المقیت جماعت احمدیہ کا مرکز ” بیت المقیت نیوزی لینڈ کے دارالحکومت Auck Land کے علاقہ Manurewa میں واقع ہے۔اس کا رقبہ 1۔5 ایکڑ ہے مقامی جماعت نے یہ جگہ 1998ء میں خریدی تھی۔یہاں ایک بڑے ہال کے علاوہ مشن ہاؤس، گیسٹ ہاؤس، دفاتر، لائبریری اور جماعتی تقریبات کے لئے کچن وغیرہ موجود ہیں۔ہال کے دو حصے ہیں۔ایک حصے میں مرد اور دوسرے حصہ میں مستورات نماز ادا کرتی ہیں۔جماعت کا یہ سارا سینٹر ائیر کنڈیشنڈ ہے۔اور اس سنٹر کے ارد گرد سارا احاطہ پختہ اور صاف ستھرا ہے۔حضرت خلیفتہ اسمع الرابع کا دورہ آک لینڈ (Auckland) ( نیوزی لینڈ) جماعت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی کے بابرکت سال (1989ء) میں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کا دورہ فرمایا۔حضور انور نے مورخہ 15 جولائی کو رات 11 بجے آک لینڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ورود فرمایا۔حضور انور ایئر پورٹ کے احاطہ میں موجود ایک جگہ تشریف لے گئے جہاں نیوزی لینڈ کے قدیم روایتی ماؤری (Maori) طریق کے مطابق وہاں کے مقامی باشندوں نے حضور انور کا استقبال کیا۔حضور انور نے جواتا پر خلوص انداز سے ان کا شکر یہ ادا کیا اور اپنے گلے میں موجود بار کو ایک ماؤری بچی کو پہنا دیا جسے ان لوگوں نے بہت سراہا۔