سلسلہ احمدیہ — Page 121
121 8/اکتوبر 1987ء کو نیو جرسی کے شہر ولنگ برو(Willingboro) میں قائم کی جانے والی مسجد النصر کا افتتاح فرما کر اسی روز وہاں سے کار پر فلاڈلفیا تشریف لے گئے اور وہاں قائم کی جانے والی مسجد ناصر اور اس سے ملحقہ مشن ہاؤس کا افتتاح فرمایا۔نیز اسی دورہ کے دوران پانچ مساجد کا سنگ بنیاد رکھا جن میں مسجد بیت الرحمن واشنگٹن ( 9 /اکتوبر 1987 ء ) اور ڈیٹرائٹ کے علاقہ ٹرائے (Troy) میں مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد (15 اکتوبر 1987ء) رکھا۔( نوٹ : بعد ازاں ڈیٹرائٹ کی اس مسجد کی جگہ کو لوکل گورنمنٹ نے سڑک کی تعمیر کے لئے جماعت سے حاصل کر لیا۔اس لئے اس کے مقابل پر ٹرائے کی بجائے فارمنگٹن کے علاقہ میں 2001ء میں 5 را یکٹر جگہ حاصل کر کے یہاں مسجد تعمیر کی گئی)۔حضور انور رحمہ اللہ نے احباب جماعت کی دعوت پر مسجد یوسف توسان (Tuscan) اریزونا کا افتتاح 21 اکتوبر 1987ء کو فرمایا۔23 اکتوبر 1987ء بروز جمعتہ المبارک حضور رحمہ اللہ نے لاس اینجلس کے علاقہ Hawthorne میں مسجد بیت السلام کا سنگ بنیا درکھا۔1987ء میں ہی Cleavaland ( اوہایو) میں ایک عمارت بطور مرکز نما ز خریدی گئی جس کا نام بیت الاحد رکھا گیا۔1988ء میں Pittsburgh اور San Jose میں مشن ہاؤسز ( مراکز نماز ) کی عمارات خریدی گئیں۔احمد یہ مسجد واشنگٹن کی تحریک حضرت خلیفہ مسیح الرائع نے اپنے خطبہ جمعہ بمقام لاس اینجلس (امریکہ ) فرموده 7 / جولائی 1989ء میں واشنگٹن میں مرکزی مسجد کی تعمیر میں احباب جماعت کو حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔اس سلسلہ میں حضور نے لجنہ نیویارک کی طرف سے پیش کیا جانے والا تیس ہزار ڈالرز کا چیک اور