سلسلہ احمدیہ — Page 92
92 دورہ جرمنی مئی 1995ء کے دوران فرمایا اور اسے بیت الوکیل کا نام عطا فرمایا۔اس موقع پر البانین مہمانوں کے ساتھ ایک بھر پور مجلس سوال و جواب بھی منعقد ہوئی۔اس میں ایک بڑے ہال کے علاوہ رہائشی فلیٹ، دفاتر اور وسیع پارکنگ ایریا شامل ہے۔بیت الظفر جرمنی کے عین وسط میں ایک قصبہ Immenhausen میں 1 Am Bahnhof پر واقع ایک تین منزلہ عمارت جولائی 1996ء میں خریدی گئی۔اس مشن ہاؤس میں خلیفہ مسیح الرائع نے دو دفعہ 1997ء اور 1998ء میں قیام بھی فرمایا۔یہاں حضور کے ساتھ مختلف مجالس سوال و جواب کا انعقاد ہوا۔یہ مشن ہاؤس جہاں نمازوں کے لئے استعمال ہوتا ہے وہیں یہ دفاتر، رہائش گاہ مربی سلسلہ اور لائبریری کے ساتھ جماعت کا علاقائی مرکز بھی رہا ہے۔یہاں ریجن کے مختلف پروگرام منعقد ہوتے رہے ہیں جن میں تنظیموں کے اجتماعات کے علاوہ تربیتی کلاسز اور ریفریشر کورسز شامل ہیں۔اس کا رقبہ 3715( تین ہزار سات سو پندرہ ) مربع میٹر ہے۔جس میں 1364 ( ایک ہزار تین سو چونسٹھ ) مربع میٹر پر تعمیر شدہ عمارت ہے۔بيت الرشيد ہمبرگ کی جماعت جرمنی کی سب سے بڑی اور قدیمی جماعت ہے جس کی ضروریات کے لئے صرف مسجد فضل عمر تھی جو نا کافی ہو چکی تھی۔چنانچہ جنوری 1994ء میں ہمبرگ شہر کے شمالی علاقہ میں 46 Pinneberger Straße پر واقع ایک وسیع و عریض عمارت خریدی گئی جس کا مجموعی رقبہ 2783 مربع میٹر ہے۔اس میں قریباً ایک ہزار افراد کے لئے دو ہال بطور مسجد مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ ایک بڑا ہال مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔2001 ء تک نیشنل مجلس شوری بھی یہاں منعقد ہوتی رہی ہے۔اس کے ملحقہ کمروں میں سے ایک حصہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی رہائش کے لئے مخصوص ہے۔علاوہ ازیں اس میں ایک بڑی لائبریری، جماعتی دفاتر، ایم ٹی اے کا ریجنل سٹوڈیو ، مہمان خانہ اور کچن بھی موجود ہے۔جماعت ہمبرگ کی تمام بڑی تقریبات کا انعقاد یہاں