سلسلہ احمدیہ — Page 593
593 سے خدا سے زندہ تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اس کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ عیسائی پادری میرے اس دعوے کو چیلنج کریں کہ اسلام پر عمل کرنے سے خدا سے زندہ تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔میں انہیں اسلام کے اس امتیازی فرق اور اس کی افضلیت کا تازہ بتازہ ثبوت دینے کو تیار ہوں۔واشنگٹن میں قیام کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جس کے ایک حصہ کا ذکر حضور نے بعد میں ایک خطبہ جمعہ میں بھی فرمایا۔جب حضور یہاں سے واپس جانے کے لئے ہال میں کھڑے ہوئے تو ایک سیاہ فام امریکن خاتون جو پہلے دور کھڑی تھی دوڑ کر حضور کے سامنے جا کر کھڑی ہوئی اور حضور کو ایک خط دے کر کہنے لگی کہ مجھے اس کا جواب آج ہی چاہئے۔دوسرے احمدی احباب کو اس سے سخت تشویش ہوئی لیکن حضور نے نہایت اطمینان اور سکون سے فرمایا کہ یہاں سے آ کر جواب لے جانا اور خط پڑھے بغیر جیب میں ڈال لیا۔جب مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے گھر پر آکر خط کھولا تو یہ ایک داؤد نامی شخص کی طرف سے تھا جو پہلے احمدی تھا پھر اس کو بعض خلاف سلسلہ حرکات کی وجہ سے نظام جماعت سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔اس نے لکھا تھا کہ امریکہ کے دورہ کے دوران آپ پر قاتلانہ حملہ کا پروگرام بن چکا ہے جس کا مجھے علم ہے۔مگر اس کی تفصیلات میں اس صورت میں بتا سکتا ہوں اگر آپ کینیڈا میں مجھے ملاقات کا وقت دیں اور جواب اس عورت کے ہاتھ ارسال کر دیں۔یہ خط ٹرینیڈاڈ سے تحریر کیا گیا تھا کیونکہ یہ شخص اب امریکہ سے ٹرینیڈاڈ منتقل ہو چکا تھا۔حضور نے خط پڑھ کرامیر جماعت مکرم مولانامحمد صدیق گورداسپوری صاحب اور نیشنل پریذیڈنٹ مکرم رشید احمد صاحب کو طلب فرمایا اور مناسب کارروائی کی ہدایت فرمائی اور اس کے ساتھ ہی تمام تقریبات کو حسب پروگرام جاری رکھنے کا ارشاد فرمایا۔جماعت کی طرف سے حکومتی ادارے کو اس امر سے مطلع کر دیا گیا اور اس کے ساتھ حفاظت کے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے۔اگلے روز یہ عورت حضور کی آمد پر پھر مشن ہاؤس آ گئی لیکن اس کو وہاں سے رخصت کر دیا گیا۔جب حضور نیو یارک تشریف لے گئے تو اس گروہ کے کچھ لوگ ہوٹل پہنچ گئے اور حضور سے ملنا چاہا لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ ہوئی۔جب حضور ٹورونٹو کینیڈا کے ایئر پورٹ پر پہنچے تو ایک شخص آکر حضور کے پیچھے کھڑا ہو گیا۔سب سے پہلے حضور کی بیگم صاحبه سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کو اس امر کا خیال آیا کہ یہ وہی شخص ہوسکتا ہے جس کی طرف سے وہ خط ملا تھا۔آپ کے متوجہ کرنے پر اس شخص کو وہاں سے رخصت کر دیا گیا۔یہ ٹورونٹو کے ایک ہوٹل میں