سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 248 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 248

248 نازک موقع پر کوئی سیاسی شوشہ چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پھر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی بھٹو صاحب سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بھٹو صاحب کے سامنے بھی کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔اس پر بھٹو صاحب نے بھی یقین دلایا کہ جماعت احمدیہ کے خلاف کسی قسم کا پرو پیگنڈ نہیں کیا جائے گا۔لیکن اس بات کے شواہد بھی سامنے آرہے تھے کہ یہ سب زبانی جمع خرچ کی جارہی ہے۔ناقابل تردید ثبوت سامنے آرہے تھے اور وہ پمفلٹ بھی مل چکے تھے جنہیں جماعت اسلامی نے چھپوایا تھا اور انہیں اس موقع پر مندوبین میں وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کا پروگرام تھا۔اور ان ارادوں کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے لیے کوئی خاص کوشش بھی نہیں کی جارہی تھی۔جماعت کے مخالف جرائد بھی شاہ فیصل کو عالم اسلام کا خلیفہ بنانے کا پروپیگنڈا کر رہے تھے۔اور اس کے ساتھ جماعت احمدیہ کے خلاف زہر بھی اگلا جار ہا تھا۔مثلاً رسالہ چٹان میں کانفرنس کے بعد یہ اطلاع شائع ہوئی کہ شاہ فیصل نے افریقہ میں تبلیغ اسلام کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیئے ہیں اور ان کی کاوشوں کے نتیجے میں عیسائی مشنری اور قادیانی مراکز میں شگاف پڑنے لگے ہیں۔اور یہ بھی لکھا گیا کہ افریقہ کے صحراؤں میں توحید کی جو صدائیں گونج رہی ہیں اور اس ظلمت کدے میں قرآن وسنت کی جو روشنی پھیل رہی ہے اس کا سہرا در اصل شاہ فیصل کے سر پر ہے۔اور اگر شاہ فیصل کی کوششوں کی یہی رفتار رہی تو آئندہ دس سال میں افریقہ اسلام کا گہوارہ بن جائے گا۔اور اس ساری مدح سرائی کا ماحصل یہ تھا کہ اس کے آخر میں لکھا گیا کہ یوگینڈا کے مرد آہن عیدی امین مبارکباد کے مستحق ہیں۔جو لا ہور میں منعقد ہونے والی اسلامی ملکوں کی سربراہ کا نفرنس میں یہ تجویز پیش کرنے والے ہیں کہ شاہ فیصل کو عالم اسلام کا لیڈر تسلیم کیا جائے ہمیں امید ہے کہ تمام مسلم را ہنما اس تجویز کی حمایت کریں گے۔اور شاہ فیصل کو متفقہ طور پر اسلامی دنیا کا راہنما تسلیم کر کے اتحاد اسلامی کی داغ بیل ڈالیں گے۔ہم اس موقعہ پر پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی خدمت میں یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمام فرقوں کے علماء پر مشتمل ایک وفد تشکیل دیں جو اسلامی کانفرنس کے علماء