سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 247 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 247

قبضہ کر لیا۔247 ایک عرصہ سے تو جماعت احمدیہ کے مخالف علماء اپنے گلے پھاڑ پھاڑ کر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ جماعت احمدیہ کو اور جماعت احمدیہ کی خلافت کو برطانوی استعمار نے اپنے مقاصد کے لئے کھڑا کیا تھا۔لیکن یہ انکشافات تو خود غیر احمدی مسلمانوں میں سے محققین نے کیے ہیں کہ اصل میں تو مغربی قوتوں کا یہ ارادہ تھا کہ سنی عرب لیڈروں میں سے کسی کو جوان کے ہاتھ میں ہو عالم اسلام کا خلیفہ بنا کر اپنے مقاصد کئے جائیں۔عالم اسلام میں ایک وقت میں دو خلفاء تو نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ میں تو خلافت قائم تھی۔اور یہ بات اس گروہ کو کسی طرح بھی برداشت نہ تھی جو شاہ فیصل کو عالم اسلام کا خلیفہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔اس کے علاوہ یہ مسئلہ بھی تھا کہ مختلف ممالک میں مختلف فقہی گروہوں کی پیروی کرنے والے مسلمان اکثریت میں تھے۔سعودی عرب کے بادشاہ وہابی تھے جبکہ انڈونیشیا کے اکثر مسلمان شافعی، افریقہ کے اکثر مسلمان مالکی اور کئی دوسرے مسلمان ممالک میں حنفی مسلمانوں کی اکثریت تھی۔اسلئے اس بات کا امکان تھا کہ دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء سعودی حکمرانوں سے رشوت لیتے ہوئے اور ان کی قیادت قبول کرتے ہوئے ہچکچائیں۔لیکن اگر یہ مدد مدارس اور مساجد کے نام پر دی جاتی تو ظاہر تھا کہ کم رد عمل ہوتا اور اگر اس امداد کو جماعت احمدیہ کی مخالفت کے ساتھ مشروط کر دیا جاتا تو دوسرے مسلک کے علماء کو یہ پیشکش قبول کرنے میں کوئی عذر نہ ہوتا، کیونکہ وہ تو پہلے ہی جماعت کی مخالفت پر ادھار کھائے بیٹھے تھے۔اس طریق پر دنیا بھر کے مسلمان سعودی اثر کے نیچے آجاتے اور کوئی خاص ردعمل بھی پیدا نہ ہوتا۔اب جب کہ لاہور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کا آغاز قریب آرہا تھا اور یہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ اس کا نفرنس کے موقع پر جماعت احمدیہ کے خلاف ایک باقاعدہ مہم کا آغاز ہونے والا ہے۔اس ضمن میں جماعت کی طرف سے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے وزیر خارجہ پاکستان عزیز احمد صاحب کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔لیکن وزیر خارجہ نے اس سے اتفاق نہ کیا اور کہا کہ ہرگز اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اس موقع کو جماعت احمدیہ کے خلاف مہم چلانے کے لیے استعمال کیا جائے بلکہ اس موقع پر مذہبی پروپیگنڈا پرسختی سے پابندی ہوگی اور اس