سلسلہ احمدیہ — Page 191
191 کے علاوہ باہر سے آئے ہوئے دوستوں نے بھی شرکت کی۔حضور نے خطبہ کے آغاز میں سورۃ البقرہ کی وہ آیات تلاوت فرمائیں جن میں خانہ کعبہ کی تعمیر کا ذکر ہے اور فرمایا کہ اس دنیا میں اصل مساجد تو تین ہی ہیں یعنی خانہ کعبہ، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ ، جنہیں حضرت محمد مصطفے ﷺ کے طفیل برکت دی گئی۔باقی سب مساجد تو ان مساجد کی ظل ہیں اور انہی کی وجہ سے برکت حاصل کرتی ہیں ہم نے جو یہ مسجد بنائی ہے یہ بھی ان مساجد کی ہی ظل ہے اور اس کے دروازے قرآنِ کریم کے منشاء کے مطابق ہر موحد کیلئے کھلے ہیں۔خدا کرے کہ یہ مسجد بھی ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضل کا مورد بنی رہے اور نمازیوں کی دعاؤں سے آبادر ہے اور جن لوگوں نے اس کی تعمیر میں کسی نہ کسی رنگ میں حصہ لیا ہے یا اس کے لئے دعائیں کی ہیں خدا تعالیٰ ان کی سعی کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔(۲) یہ مسجد اب تک جماعت احمدیہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔(۱) رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۵، ص ۱۵ (۲) الفضل ۲ / اپریل ۱۹۷۲ء ص ۱و۲