سلسلہ احمدیہ — Page 70
70 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر کی اشاعت کا آغاز حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں اور ارشادات میں قرآن کریم کی تفسیر کے وہ نکات بیان فرمائے ہیں جو کہ اس دور میں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتے تھے۔لیکن یہ خزانہ پچاسی (۸۵) سے زائد کتب میں بکھرا ہوا ہے۔اس سے استفادہ کرنے کے لئے یہ بھی ضروری تھا کہ ان تفسیری حوالوں کو آیت وارا کٹھا کر کے شائع کیا جائے تاکہ تحقیق کا شوق رکھنے والوں اور تغییر کا مطالعہ کرنے والے اس طرح اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشاد کے تحت اس کو مرتب کرنے کا کام شروع کیا گیا۔اور اس میں سب سے نمایاں خدمت کرنے کی توفیق مکرم محترم مولانا سلطان احمد صاحب پیر کوئی کولی۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اردو، عربی اور فارسی کتب میں سے بنیادی مسودہ مکمل کر کے حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی خدمت میں پیش کیا۔پھر حضور کے ارشاد کے مطابق، اس کی تدوین و ترتیب اور عربی اور فارسی عبارات کے اردو ترجمہ کا کام مکرم و محترم مولانا ابو میر نور الحق صاحب کے سپر د ہوا۔آپ نے پہلی سے آخری جلد تک کا یہ کام بہت انہماک سے مکمل فرمایا اور اس عظیم کام میں آپ کی اعانت مکرم مولوی محمد صدیق صاحب، مکرم ملک مبارک احمد صاحب، مکرم چوہدری رشید الدین صاحب اور مکرم سلطان احمد شاہد صاحب نے کی۔چنانچہ ۱۹۶۹ء میں اس کی پہلی جلد شائع ہوگئی۔یہ پہلی جلد سورۃ فاتحہ کی تفسیر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں اور ارشادات کے بارے میں تھی۔اس کی یہ بھی اہمیت تھی کہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کے معارف اور علوم کا خلاصہ ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۱۹۶۹ء کے جلسہ سالانہ میں اس کی اشاعت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔پس اس سال کے دوران ایک تو قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹس شائع ہوا ہے۔دوسرے سورۃ فاتحہ کی وہ تفسیر جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف