سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 578 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 578

578 ، بہت جفاکش تھے ، وہ بہت بڑے آدمی تھے۔لیکن ایک اور بات جو انہوں نے اس انٹرویو میں ایک سے زائد مرتبہ کہی وہ یہ تھی کہ جب کوئی بڑا آدمی غلطی کرتا ہے تو وہ بھی بہت بڑی ہوتی ہے۔ہم نے ان کی خواہش کے مطابق معراج صاحب کی یہ بات درج کر دی ہے لیکن ایک اور بات کا اضافہ کر دیں کہ جب کوئی بڑا آدمی ایسی غلطی کرتا ہے تو بسا اوقات پوری قوم کو اس کی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔مسلمان سیاستدانوں کو چاہئے کہ تاریخی حقائق سے سبق حاصل کریں۔اور ان غلطیوں کو نہ دہرائیں جن کو کر کے بھٹو صاحب اور دولتانہ صاحب جیسے سیاستدانوں نے اپنے سیاسی زندگی یا خود اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔جو سیاستدان ہیں وہ صرف سیاست کریں، مذہب کے ٹھیکیدار بننے کی کوشش نہ کریں۔پاکستان پر اس قرارداد کا کیا اثر پڑا جب ہم نے ڈاکٹر مبشر حسن صاحب سے سوال کیا کہ آپ کے نزدیک اس قرار داد اور آئینی ترمیم کا ملک اور قوم پر کیا اثر پڑا ؟ تو ان کا جواب تھا ” بہت بُرا اثر پڑا۔نہایت بُرا اور دور رس۔“ جب اس سوال کو دوسرے الفاظ میں دہرایا گیا تو ان کا جواب تھا ' آپ دیکھ تو رہے ہیں گورنمنٹ کا کیا حشر ہوا۔ان کی پارٹی کا کیا حشر ہوا۔اس سے بُرا ہوسکتا تھا؟“ جب ہم نے صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب سے سوال کیا کہ اس قرارداد کا ملک پر کیا اثر پڑا تو ان کا یہ کہنا تھا کہ کوئی اثر نہیں پڑا نہ اچھانہ برا نہ ملک پر کوئی اثر پڑا اور نہ احمدیوں پر کوئی اثر پڑا۔عبد الحفیظ پیزادہ صاحب نے اس سوال کے جواب فرمایا کہ اس قسم کے فیصلوں کا کبھی ملک پر اچھا اثر نہیں پڑتا۔جب یہ سوال پروفیسر غفور صاحب سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میرے نزدیک تو یہ فیصلہ نہایت مناسب ہوا۔اور قادیانیوں کی پوزیشن بھی ایک مرتبہ آئین میں متعین ہو گئی۔(1) اور لائن کٹ گئی، مصنفہ کوثر نیازی، جنگ پبلیکیشنز فروری ۱۹۸۷ء ص ۱۵ تا ۱۸ Zulfikar Ali Bhutto and Pakistan1967-1977,by Rafi Raza,published by (۲)