سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 459 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 459

459 اور بنیادی غلطی ہے۔یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے ۹۹۹ فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں، نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں، نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے۔باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس اسلام کا نام ملتا چلا آرہا ہے اس لیے یہ مسلمان ہیں۔“ ( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوئم مصنفہ ابولاعلیٰ مودودی ، ناشر دفتر ترجمان القرآن۔در الاسلام۔جمالپور متصل پٹھانکوٹ۔بار سوئم دو ہزار ) تو یہ بات واضح ہے کہ مودودی صاحب کے نزدیک ایک ہزار میں سے ۹۹۹ مسلمان کہلانے والے حقیقی مسلمان نہیں تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ بیٹی بختیار صاحب نے کہا کہ حضور نے فرمایا کہ ہم دوسرے فرقوں کو حقیقی مسلمان نہیں سمجھتے۔مبشر حسن صاحب نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے۔صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ ہم باقی مسلمانوں کو مسلمان سمجھتے ہیں لیکن راسخ العقیدہ نہیں سمجھتے۔پروفیسر غفور احمد صاحب نے کہا کہ یہ کہا تھا کہ ہم غیر احمدیوں کو کافر اور دوزخی سمجھتے ہیں۔ان سب حضرات کا باہمی اختلاف بہت واضح ہے اور ایک کا بیان دوسرے کے بیان کو غلط ثابت کر رہا ہے۔اور حقیقت کیا تھی وہ ہم بیان کر چکے ہیں۔اور یہ بات تو مختلف اسلامی فرقوں کے لٹریچر میں عام ہے کہ صحیح اور حقیقی مسلمان صرف ہمارا ہی فرقہ ہے۔جیسا کہ کتاب کشف الباری عما فی صحیح البخاری میں لکھا ہے فرق اسلامیہ ان کو کہتے ہیں جو مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور اپنے آپ کو اسلام سے منسوب کرتے ہیں خواہ گمراہ ہوں یا صحیح راستے پر ہوں ، معتزلہ ،خوارج، مرجنه ، کرامیہ، جہمیہ وغیرہ سب کے سب علی التشکیک فرق ضالہ ہیں، صحیح اسلامی فرقہ اهل السنة والجماعة “ ہے جو ومـا انـا عليه و اصحابی“ کے مطابق ہے، یہ لقب بھی اسی ارشاد نبوی سے ماخوذ ہے۔“ ( کشف الباری عمانی صحیح البخاری جلد اول ، افادات شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی، ناشر مکتبہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی ص ۵۵۸)