سلسلہ احمدیہ — Page 320
320 میں جاری فسادات کے بارے میں اپنا تجزیہ بھی ملک کے عوام کے سامنے رکھا۔۱۳ / جولائی ۱۹۷۴ء کو ملک کے مشہور اخبار ڈان (Dawn) نے اس حصہ کے متعلق جور پورٹنگ شائع کی وہ نقل کی جاتی ہے "The Prime Minister said that Ahmadiyya issue was a link in the chain of international consipiracy, aided by unpatriotic elements in the country۔He explained that on May 18 India exploded its nuclear device, on may 22 the first incident at Rabwah ocurred and when that proved a flop another incident ocurred at Rabwah on May 29۔۔۔۔۔۔۔He reminded his audience that he had informed the nation in his june 13 address that this agitation was an international consipiracy۔" وو ترجمہ: وزیر اعظم نے کہا کہ احمد یہ ایشو ایک بین الاقوامی سازش کی زنجیر کی ایک کڑی ہے۔اور ملک کے اندر غیر محب وطن طبقہ اس کی اعانت کر رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ۱۸ رمئی کو بھارت نے ایٹمی دھما کہ کیا اور ۲۲ رمئی کو ربوہ میں پہلا واقعہ ہوتا ہے۔لیکن جب یہ کوشش ناکام ہو گئی تو ۲۹ رمئی کو دوسرا واقعہ ہوتا ہے۔۔۔(اس کے بعد بھٹو صاحب نے ملک کے ایک اپوزیشن سیاستدان اور افغانستان کی حکومت کے مابین تعلقات کے متعلق اور بھارت کے کچھ سیاستدانوں کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ تفصیلات بیان کیں ) انہوں نے سننے والوں کو یاد دلایا کہ انہوں نے اپنے ۱۳ رجون کے خطاب میں قوم کو بتا دیا تھا کہ یہ شورش ایک بین الاقوامی سازش ہے۔پھر ۱۳ / جولائی ۱۹۷۴ء کو بٹ خیلہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھٹو صاحب