سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 288 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 288

288 سامنے نہیں لائے گئے۔جب جسٹس صمدانی سے یہ سوال کیا گیا کہ ان کے کمیشن کا کام صرف سٹیشن والے واقعہ تک محدود کیوں رکھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو گورنمنٹ کا کام تھا۔جو کام گورنمنٹ نے کیا ہے میں اس کے متعلق جوابدہ نہیں ہوں۔جو کچھ میں نے کیا ہے اس کے متعلق اگر سوال پوچھیں تو جواب دے سکوں گا۔جب صدائی ٹریبونل میں گواہوں کے پیش ہونے کا عمل شروع ہوا تو یہ بات جلد ہی سامنے آگئی کہ ایک طبقہ اس واقعہ کی تفصیلات کو بہت مبالغہ کر کے اور اس میں جھوٹ ملا کر پیش کر رہا ہے تا کہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ یہ واقعہ خود احمدیوں نے ہی کرایا تھا تا کہ ملک گیر فسادات شروع کرائے جاسکیں اور اس کی آڑ میں احمدی پاکستان کی حکومت پر قبضہ کر سکیں۔حقائق کا ادنی سا بھی علم رکھنے والا اس الزام کو مضحکہ خیز ہی سمجھے گا لیکن اس وقت ٹربیونل میں یہ الزام بڑے شد و مد سے پیش کیا جا رہا تھا ( مشرق ۲۲ جون ۱۹۷۴ ص۱)۔ایک گواہ تو اس حد تک آگے چلے گئے کہ انہوں نے ٹریبونل کے رو برو جماعتِ احمدیہ پر یہ الزام لگا دیا کہ کہ یہ فسادات احمدیوں نے خود ہی شروع کرائے ہیں تا کہ ملک میں بدامنی پھیل جائے اور اس سے فائدہ اُٹھا کر احمدی جرنیل اقتدار پر قبضہ کر لیں اور ساتھ یہ شوشہ چھوڑا کہ جنرل ٹکا خان صاحب کے بعد جو کہ اس وقت پاکستانی بری افواج کے سربراہ تھے چار سینئر جرنیل قادیانی ہیں۔یہ بات بھی بالکل خلاف واقعہ تھی اور اگر ٹریبونل چاہتا تو اس دعوی کو آسانی سے چیک کیا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔اور ایک طرف تو یہ سٹوڈنٹ لیڈر یہ الزام لگا رہے تھے اور دوسری طرف یہ اعتراف بھی کر رہے تھے کہ جس جلسے سے میں نے خطاب کیا تھا اس میں مقررین نے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت نہ قرار دیا گیا تو پنجاب کے کسی تعلیمی ادارے میں طلباء کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔(مشرق ۲۰ جون ۱۹۷۴ء ص ۱ ) اس وقت جو ملک میں حالات پیدا کئے جارہے تھے ان میں کسی نے یہ سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ آخر وہ کون سے سینئر جرنیل ہیں جو کہ عقیدہ کے اعتبار سے احمدی ہیں۔نہ یہ سوال عدالت میں کیا گیا اور نہ ان اخبارات میں جہاں ان الزامات کو سرخیوں کے ساتھ صفحہ اول پر شائع کیا جارہا تھا یہ سوال اٹھایا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ جب احمدیت کے مخالف کسی خلاف قانون سرگرمی کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں تو وہ یہ واویلا شروع کر دیتے ہیں کہ احمدی اس بات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جب چندسال