سلسلہ احمدیہ — Page 121
121 میں بہت برکت ڈالے گا۔چنانچہ حضرت خلیفہ اتبع التالق فرماتے ہیں۔مننا وو گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے (میرے اپنے پروگرام نہیں رہنے دیئے بلکہ ) بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتا ئج نکلیں گے۔خیر میں بڑا خوش ہوا پہلے اپنا پروگرام اور منصوبہ تھا اب اللہ تعالیٰ نے منصوبہ بنا دیا۔گیمبیا چھوٹا سا ملک ہے میرے آنے کے بعد مولویوں نے بڑی مخالفت شروع کر دی ہے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ اس آگ میں سے تو ہم نے بہر حال گزرنا ہے۔ہمارے لئے یہ پیشگوئی ہے کہ آگ تمہارے لئے ضرور جلائی جائے گی جو الہام ہے نہ کہ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔اس میں دو پیشگوئیاں ہیں ایک یہ کہ تمہیں راکھ کرنے کے لئے آگ جلائی جائے گی اور دوسری یہ کہ وہ آگ تمہیں راکھ نہیں کر سکے گی بلکہ فائدہ پہنچانے والی ہوگی۔‘(۱) حضرت خلیفہ امسیح الثالث افریقہ کا دورہ مکمل فرما کر انگلستان پہنچے اور پھر وہاں آٹھ روز قیام فرمانے کے بعد پین تشریف لے گئے اور وہاں ایک ہفتہ قیام پذیر رہے اور پھر لندن واپس تشریف لے آئے۔حضور نے انگلستان میں قیام کے دوران جماعت کی طبی اور تعلیمی خدمات کو آگے بڑھانے کے لئے کام شروع فرما دیا۔آپ نے لندن میں احباب جماعت سے ذکر فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ ماء معلوم ہوا ہے کہ ان چھ افریقی ممالک میں تم کم از کم ایک لاکھ پونڈ خرچ کرو۔حضور نے تحریک فرمائی کہ دوسو ایسے احباب سامنے آئیں جو دوسو، دوسو پونڈ فی کس اس تحریک میں چندہ دیں اور دوسو مخلصین ایک ایک سو پونڈ چندہ دیں اور جو باقی ہیں وہ ۳۶ پونڈ فی کس ادا کریں۔اس رقم کی مکمل ادائیگی تین سال میں ہونی تھی۔حضور نے بچوں کو بھی تحریک فرمائی کہ وہ اس با برکت تحریک میں اپنی استعداد کے مطابق حصہ لیں۔ان کو یہ تحریک کی گئی کہ وہ تین سال میں ایک پونڈ ماہوار کے حساب سے چندہ دیں لیکن اس میں سے بارہ پونڈ فوری طور پر ادا کریں۔حضور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ پیشتر اس کے کہ حضور انگلستان سے روانہ ہوں اس مد میں دس ہزار پونڈ کی رقم جمع ہو جانی چاہئے۔پھر حضور نے خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا کہ یہ للہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ ہم یہ رقم خرچ کریں اور ہسپتالوں اور