سلسلہ احمدیہ — Page 716
716 علاقہ مالا بار میں مبلغین سلسلہ نے کامیاب تبلیغی دورہ کیا۔شنکرن کو تیل شہر میں مخالفت کے باوجود پانچ افراد نے احمدیت قبول کی۔(۳۱) علاقہ کیرالہ میں مبلغین سلسلہ نے کامیاب تبلیغی دورہ کیا مختلف مقامات پر تبلیغی جلسے اور لٹریچر تقسیم کیا گیا۔(۳۲) مدراس میں عیسائی مشن کی کانفرنس ہوئی جس میں جماعت احمدیہ کے خدام کولٹریچر کی تقسیم کا موقع ملا۔(۳۳) ۱۹۶۸ میں چمبہ ہماچل پردیش میں مرزا وسیم احمد صاحب کا تبلیغی و تربیتی دورہ۔(۳۴) اکتوبر ۱۹۶۸ میں مسجد احمد یہ ابراہیم پور علاقہ بھرت پور ضلع مرشد آباد کا افتتاح ہوا۔(۳۵) ۱۹۶۸ کے آخر میں شاہ جہانپور (یوپی) میں دو روزہ احمد یہ صوبائی کا نفرنس بخیر و خوبی منعقد ہوئی، علاقہ یوپی کے سینکڑوں احمدی نمائندگان نے شرکت کی۔ڈیڑھ ہزار کے مجمع کو علماء سلسلہ نے خطاب کیا اور تبلیغ کا موقع ملا۔تین بیعتیں بھی ہوئیں۔(۳۶) 1969ء گزشتہ سالوں کی طرح ۱۹۶۹ ء میں بھی جماعت احمد یہ بھارت کی ان جماعتوں کو تبلیغی و تربیتی اجتماع و جلسے کرنے کا موقع ملا۔صوبہ بنگال و اڑیسہ، یاد گیر، کیرلہ، مالا بار ، کالیکٹ ، کیرنگ، رشی نگر، کشمیر میں آسنور، کوریل، یاڑی پورہ ، چک ایمر چھ ، راٹھ یو۔پی ممبئی میں اس قسم کے جلسے منعقد کئے گئے۔اسی سال کے دوران حضرت مرزا وسیم احمد صاحب نے اُڑیسہ، علاقہ جنوبی ہند، وغیرہ کی جماعتوں کا تبلیغی و تربیتی دورہ کیا۔تبلیغی مساعی کے تحت جماعت کو آل ورلڈ گورو نانک کنوشن اور بابا نانک کی پانچ سوسالہ تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔شیموگہ (میسورسٹیٹ ) میں مسجد احمدیہ کا افتتاح ہوا۔(۳۷) 1970 ء کے دوران بھارت کی کئی جماعتوں کو تبلیغی و تربیتی جلسوں کے انعقاد کا موقع ملا۔جماعت احمدیہ کیرنگ اُڑیسہ کا چھٹا کا میاب جلسہ سالا نہ ہوا۔صوبہ بہار کی جماعتوں کا تبلیغی دورہ ہوا۔کشمیر کی جماعتوں کا تبلیغی و تربیتی دورہ ہوا۔رڑ کی ضلع سہارنپور میں اتر پردیش صو بائی کا نفرنس ، سری نگر احمد یہ صوبائی کا نفرنس چنتہ کنٹے سہ روزہ آل انڈیا احمدیہ کا نفرنس، رڑ کی جماعت یو۔پی میں دو روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔(۳۸)