سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 715 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 715

715 شورت کنی پورہ کشمیر میں ایک کامیاب تبلیغی جلسہ ہوا اور 5 افراد نے بیعت کی۔(۲۵) 10 ستمبر کو چک ایمر چھ کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوا اور 16 افراد بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے۔(۲۶) جولائی میں قادیان سے وادی کشمیر میں مرکزی وفد نے تبلیغی و تربیتی کامیاب دورہ کیا اور 32 افراد بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے۔(۲۷) یکم اور 2اکتوبر 1967ء جماعت ہائے احمدیہ کشمیر کا کامیاب و عظیم الشان صوبائی جلسہ ہوا مرکزی نمائندوں نے شمولیت کی۔(۲۸) جلسہ سالانہ قادیان 1967ء کیلئے حضرت خلیفتہ امسح الثالث کا پیغام وو اے میرے عزیزو! میرے پیار و جو آج قادیان کی مقدس بستی میں جمع ہوئے ہو اللہ تعالیٰ آپکو اور ہم جملہ احمدیوں کو ہمیشہ صحیح اعتقاد پر قائم رکھے اور ایسے صالح اعمال کی توفیق دیتا چلا جائے جن میں کسی قسم کا کوئی فسادنہ ہو۔اگر ہم واقعہ میں اور حقیقی طور پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے بن جائیں ، اگر ہم واقعہ میں اور بچے طور پر دنیا کے خادم ٹھہریں، اگر ہماری عملی زندگی میں دنیا فی الحقیقت اسلام کے احسان کے جلووں کو موجزن پائے اور دیکھے، اگر اور جب حقیقتاً ایسا ہو جائے ، تب ہی تو دنیا اپنے رب کو پہچان سکتی ہے اور اس کا احسان اور معرفت حاصل کر کے اپنے دل اور اپنی روح کے ساتھ اس کے آستانہ پر جھک سکتی ہے۔اس کے غضب سے بچنے کے قابل ہوسکتی ہے۔پس اٹھو اور بیدار ہو جاؤ سستیاں ترک کردو اور کمر ہمت کس لو اور اپنی دعاؤں، اپنے علم ، اپنے عمل ، اپنے حسن سلوک اور اپنے ہمدردی اور غمخواری سے دنیا پر اسلام کے حسن اور اس کے احسان کے جلوے ظاہر کرو اور دنیا کے دل اپنے رب کریم کیلئے جیت لو (ra)۔۔۔اور اپنے ربّ کے محبوب بن جاؤ۔وعليه توكلنا وبه التوفيق۔۔۔۔۔۔۔(٢٩) 1968ء 21 رمضان المبارک 24 /دسمبر 1967ء کوکلکتہ سے تقریباً 37 میل کے فاصلہ پر ایک پر فضا مقام ڈائمنڈ ہاربر میں ایک مسجد احمد یہ حاجی پور کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس کے علاوہ اسی رمضان میں کلکتہ کی جماعت کو دو تعلیم یافتہ نو جوانوں کی بیعت کروانے کا موقع ملا۔(۳۰)