سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 652 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 652

652 امیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔۱۹۷۳ء میں آپ مرکز واپس تشریف لے آئے اور مکرم بشیر الدین عبید اللہ صاحب نے گیمبیا مشن کا چارج لیا۔مکرم بشیر الدین عبید اللہ صاحب کا گیمبیا میں قیام مختصر تھا لیکن آپ کے وہاں پر قیام کا ایک اہم واقعہ گیمبیا میں جلسہ سالانہ کی روایت کا آغاز ہے۔جماعت احمد یہ گیمبیا کا پہلا جلسہ سالانہ مارچ ۱۹۷۵ء میں فیرا فینی کے مقام پر ہوا۔مارچ ۱۹۷۵ء میں مکرم بشیر الدین عبید اللہ صاحب بیمار ہو جانے کی وجہ سے لندن چلے گئے اور آپ کے بعد مولوی عبدالشکور صاحب گیمبیا آئے اور امیر اور مشنری انچارج کے طور پر کام شروع کیا۔جنوری ۱۹۷۶ ء میں اس وقت کے وہ صاحب جنہیں سعودی عرب نے خانہ کعبہ میں امام مقرر کر رکھا تھا گیمبیا کی حکومت کی دعوت پر گیمبیا آئے۔جب وہ گیمبیا سے جانے والے تھے تو انہوں نے بانجل میں ائمہ مساجد سے ایک میٹنگ کی اور اس میں جماعت احمدیہ کے خلاف بہت زہرا گلا۔انہوں نے کہا کہ احمدی کا فر ہیں اور ان کے انگریزوں اور اسرائیل سے خفیہ تعلقات ہیں۔ان کے اس بیان کو گیمبیا کے سرکاری ریڈیو میں نمایاں کر کے نشر کیا گیا۔جماعت احمدیہ کے وفد نے قائم مقام صدر سے مل کر اس پر احتجاج کیا۔اس پر قائم مقام صدر نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ علماء کو بلا کر سمجھا دیں گے کہ وہ اشتعال انگیزی سے اجتناب کریں۔جماعت احمدیہ کے وفد نے کہا کہ وہ ریڈیو پر ہی اس کا جواب دینا چاہتے ہیں۔اس پر قائم مقام صدر نے کہا کہ جماعت ریڈیو پر جواب دینے پر اصرار نہ کرے البتہ وہ اس بیان کا جواب شائع کر سکتے ہیں۔اس پر جماعت احمدیہ نے ایک پمفلٹ شائع کیا جس کا نام تھاAhmadis are Muslims۔بظاہر یہ ایک چھوٹا سا واقعہ نظر آتا تھا لیکن بعد کے حالات نے ثابت کیا کہ ایک عالمی سازش کا جال بنا جار ہا تھا۔۱۹۷۸ء میں مکرم عبد الشکور ساحب پاکستان واپس تشریف لے آئے اور مکرم داؤد احمد حنیف صاحب جماعت احمد یہ گیمبیا کے امیر مقرر ہوئے۔۱۹۷۹ ء میں گیمبیا کے مشن کے زیر اہتمام ایک رسالہ اسلام کے نام سے جاری ہوا۔خلافت ثالثہ میں گیمبیا میں ذیلی تنظیموں کا نظام بھی قائم کیا گیا۔اکتوبر ۱۹۷۹ء میں لجنہ اماءاللہ کا قیام عمل میں آیا اور مکرمہ بشری حنیف صاحبہ اہلیہ داؤ د احمد حنیف صاحب لجنہ گیمبیا کی پہلی صدر مقرر ہوئیں۔۱۹۷۹ء میں ہی انصار اللہ گیمبیا قائم ہوئی اور مکرم عبد القادر جکنی صاحب اس کے پہلے ناظم