سلسلہ احمدیہ — Page 623
623 کریں۔مثلاً ڈاکٹر ز فزیشن اور سر جن میری مراد ہے۔کیونکہ جو پی ایچ ڈی کر لیتے ہیں وہ بھی ڈاکٹر کہلاتے ہیں میں ان کی بات اس وقت نہیں کر رہا، اچھے نکلیں اور جو ہم مظلوم اور پسماندہ دنیا کی خدمت کی کوشش کر رہے ہیں، مثلاً افریقن ممالک میں وہاں جا کے وہ خدمت کریں۔۔۔“ پھر حضور نے مرکز کی ضروریات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔تو ضرورت بڑھتی چلی جارہی ہے۔پھر خدمت کا جو مرکز ہے اسکی ضروریات جہاں تک تعلیمی Excellence جو مہارت اور ہنر اور حسن اور نور ہے علم کے میدان میں ،سب سے زیادہ ہمیں اس کی یہاں ضرورت ہے کیونکہ یہ مرکز ہے ہمارا۔مثلاً ہمارا ہسپتال ہے ہمارے ہسپتال میں اب بھی ہماری کمزوریوں کے باوجود دور دور سے علاج کے لئے بھی اور آپریشن کے لئے بھی آجاتے ہیں۔دنیا کا بہترین احمدی ڈاکٹر یہاں آنا چاہئے۔اور اس کا ہر لحاظ سے بڑا اثر ہے کیونکہ تلوار کے زور سے تو نہ اسلام پہلے پھیلا نہ اب پھیلانا ہے ہم نے۔محبت اور پیار اور اسلامی اخلاق جو ہیں وہ اثر کرتے ہیں قریب لاتے ہیں۔یہ جو ارے ہیں یہ تبلیغی ادارے نہیں لیکن یہ ادارے احمدیت کے قریب لانے کا موجب بن جاتے ہیں، واسطہ بن جاتے ہیں۔پھر حضور نے مرکز میں انتظامی امور کے لئے درکار واقفین کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا دوسرے یہاں کا جو نظام ہے اس کے لئے آرٹس سائڈ (Arts Side) کے اچھے ذہین، یہ نہیں جو سات دفعہ بی اے میں فیل ہو جائے ، وہ آجائے میرے پاس کہ جماعت کو بڑی ضرورت ہے اور مجھے رکھ لیں یہاں نائب ناظر۔تو وہ پھر میں سات دفعہ فیل کرنے والا نظام قائم کر دوں نا۔مجھے ایسا نظام چاہئے جو ایک دفعہ بھی فیل نہ ہو۔تو جو وقف کی روح کے ساتھ ایم اے آرٹس سائڈ کے اوپر یا اچھے بڑے ٹاپ کے دماغ وہ یہاں 66 آئیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھوکا نہیں مارے گا۔“ با وجود بے پناہ مصروفیات کے حضور کی خواہش ہوتی تھی کہ وہ براہ راست طلباء سے رابطہ رکھیں اور طلباء بھی اپنی محبت کی وجہ سے حضور کے ارشادات سے براہ راست مستفید ہونے کے لئے مشتاق