سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 619 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 619

619 قائم کیا گیا ہے وَضَعَ الْمِیزَانَ ( الرحمن :)۔ابھی جو تلاوت ہوئی ہے اس کے اندر یہ آ گیا ہے۔اتنا عظیم مضمون اس چھوٹی سی آیت میں یا آیت کے ٹکڑہ میں بیان ہوا وَ ضَعَ الْمِیزَانَ کہ 66 آپس میں توازن قائم کیا گیا ہے۔۔اس کے بعد حضور نے کائنات میں اور شخش میں پائے جانے والے توازن کو بیان فرمایا اور پھر حضور نے نئی تحقیقات کی روشنی میں انسان کے جسم میں پائے جانے والے بعض عجائب کا ذکر فرمایا۔اب اگر ایک نا واقف اس خطاب کا مطالعہ کرے تو شروع میں شاید یہ خیال کرے کہ ایک ایسوسی ایشن کے پہلے کنونشن سے خطاب کے آغاز میں یہ امور بیان کرنے سے کیا حاصل ہوسکتا ہے۔لیکن جولوگ حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کے خطابات سنتے رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس معارف کو بیان کر کے جب ہر علمی ذوق رکھنے والے شخص کی توجہ کما حقہ اس طرف مرکوز ہو جاتی تھی تو حضور حاضرین کو اس خطاب کے اصل مقصد کی طرف توجہ دلاتے تھے۔چنانچہ یہ معارف بیان کرنے کے بعد حضور نے فرمایا دوسری حقیقت یہ پتہ چلی ہمیں قرآن کریم سے کہ انسان کا، جو ریسرچ پروگرام ہے انسانیت کا تحقیق کا میدان جو وہ نہ ختم ہونے والا ہے۔اس واسطے آپ کے سامنے ہر نسل کے سامنے تحقیق کے دروازے کھلے ہیں۔۔۔۔۔اور تیسری حقیقت اس زمانے کی یہ ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ احمدی طالب علم اس میدان 66 میں سب سے آگے نکلیں۔“ اسی خطاب میں حضور نے فرمایا کہ کہ تعلیمی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وہ متوازن غذا ئیں استعمال کریں اور اس ضمن میں حضور خاص طور پر سویا بین اور اس سے حاصل شدہ سویا سینتھین کی افادیت پر تحقیق بیان فرمائی کہ کس طرح اس کے استعمال کرنے سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اس خطاب کے آخر میں حضور نے دعا کروائی۔دعا اسی کنونشن کے موقع پر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دئے گئے عصرانے میں شرکت فرمائی۔اس موقع پر بھی حضور نے خطاب کیا اور اس کے آغاز میں حضور نے فرمایا