سلسلہ احمدیہ — Page 591
591 (۱۰) الفضل ۲ ستمبر ۱۹۷۵ء ص ۱ (۱۱) الفضل ۴ ستمبر ۱۹۷۵ ء ص ۲ (۱۲) الفضل ۱۵ ستمبر ۱۹۷۵ء ص ۱ (۱۳) الفضل ۱۶ ستمبر ۱۹۷۵ء ص ۱ (۱۴) الفضل ۱۷ ستمبر ۱۹۷۵ ء ص ۱ (۱۵) الفضل ۱۹اکتوبر ۱۹۷۵ء ص ۱ (۱۲) الفضل ۱۰ اکتوبر ۱۹۷۵ ص ۱ دورہ امریکہ و کینیڈا۔۱۹۷۶ء ۱۹۷۶ ء کا سال امریکہ اور کینیڈا کی جماعتوں کی تاریخ میں اس لئے بہت اہمیت رکھتا ہے کہ یہ وہ پہلا سال تھا جس میں خلیفہ وقت نے اس خطے کا دورہ فرمایا۔۲۱ ؍جولائی ۱۹۷۶ ء کو حضور اس دورہ کے لئے ربوہ سے روانہ ہوئے۔اور اسی روز حضور کراچی سے روانہ ہو کر لندن پہنچ گئے۔۲۳ جولائی کو حضور نے خطبہ جمعہ مسجد فضل لندن میں ارشادفرمایا اور ۲۴ جولائی کوحضور واشنگٹن پہنچ گئے۔ڈلاس کے ہوائی اڈے پر تین صد احمدی احباب نے حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کا استقبال کیا۔جماعتِ احمد یہ امریکہ کے لیے یہ ایک تاریخی موقع تھا۔بہت سے مقامی نومسلم احباب پر اس وقت رقت طاری تھی اور حضور ان احباب سے مل کر بہت مسرور تھے۔۳۰ جولائی کو حضور نے مسجد فضل واشنگٹن میں انگریزی میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔اس خطبہ کا اکثر حصہ دعاؤں پر مشتمل تھا اور آخر میں حضور نے یہ دعا کی ”اے ہمارے رب ! تیری راہ میں جو بھی سختیاں اور آزمائشیں ہم پر آئیں ان کی برداشت کی قوت اور طاقت ہمیں بخش اور سختیوں اور آزمائشوں کے میدان میں ہمیں ثبات قدم عطا کر ، ہمارے پاؤں میں لغزش نہ آئے اور اپنے اور اسلام کے دشمن کے خلاف ہماری مددکر اور ہماری کامیابیوں کے سامان تو خود اپنے فضل سے پیدا کر دے۔‘ (۱) واشنگٹن میں حضور کے قیام کے یہ دن نہایت مصروف دن تھے۔حضور کا قیام مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے مکان میں تھا۔بہت سے احباب نے حضور سے ملاقات کی۔امریکہ کی مختلف جماعتوں کے امراء اور دیگر عہدیداران جماعت نے حضور سے ملاقات کی اور حضور نے مختلف جماعتی امور میں انہیں ہدایات دیں۔حضور نے امریکہ کی مختلف جماعتوں کے امراء کا اجلاس طلب