سلسلہ احمدیہ — Page 543
543 کہ وہ کچھ بھی کر لیں اس پر قابو پالیں گے۔‘“ بھٹو صاحب کا یہ خیال درست ثابت ہوایا یہ ان کی سب سے بڑی بھول تھی اس کا جائزہ ہم بعد میں لیں گے۔اس فیصلہ کے بعد احمدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایک سلسلہ شروع کر دیا گیا۔جماعت نے ربوہ کی جو اراضی لیز پر لی تھی ، اس میں سے دریا کے ساتھ ملحقہ اراضی پر حکومت نے زبر دستی قبضہ کر کے ایک کالونی بنانی شروع کر دی۔اس کالونی کا نام مسلم کالونی رکھا گیا۔اور اس میں پلاٹ لینے کے لئے ایک ہی شرط تھی اور وہ یہ کہ اس پر آباد ہونے والا احمدی نہ ہو۔ویسے تو یہ اعتراض کیا جاتا تھا کہ ربوہ کھلا شہر نہیں ہے مگر اب حکومت جماعت کے مخالفین کے ساتھ مل کر ربوہ میں ایک ایسی کالونی آباد کر رہی تھی جو کہ کھلی کالونی نہیں تھی۔جس میں جگہ لینے کے لئے احمدیوں کے لئے دروازے بند تھے۔ربوہ میں شہر کے نمائندگان کی ٹاؤن کمیٹی کو بے دخل کر دیا گیا اور اس کمیٹی پر حکومت نے ایڈ منسٹریٹر مقرر کر دیا۔جماعت کی طرف سے شائع ہونے والے جرائد کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں حتی کہ لجنہ اماءاللہ کے شائع کئے گئے ایک پمفلٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مصرعہ ” یہی ہیں پنجتن جن پر بناء ہے“ شائع ہوا تو اسی پر سیکریٹری لجنہ ، کاتب محمد ارشد صاحب اور سید عبدالحی صاحب پر مقدمہ قائم کر دیا گیا۔سید عبدالحی صاحب اور محمد ارشد صاحب کو کئی روز حوالات میں رکھا گیا اور ان پر مقدمہ کئی ماہ جاری رہا۔(۱) مشرق ۲۱ اگست ۱۹۷۴ ص ۱ (۲) جائزہ ، مصنفہ جسٹس صمدانی ، ناشر سنگ میل پبلیکیشنز ص ۷۰،۶۹ (۳) مشرق ۲۵ / اگست ۱۹۷۴ء ص ۱ (۴) مشرق ۲۷ / اگست ۱۹۷۴ء ص ۱ (۵) مشرق ۳۱ راگست ۱۹۷۴ء ص ۱ (1) نوائے وقت ۲ ستمبر ۱۹۷۴ ء ص آخر (۷) امروز ۴ رستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ (۸) نوائے وقت یکم ستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ (۹) نوائے وقت ۲ ستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۲ (۱۰) مشرق ۵ رستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ (۱۱) بھٹو کے آخری ۳۲۳ دن ، مصنفہ کرنل رفیع الدین، ناشر جنگ پبلیکیشنز، ص۶۶ ( ۱۲ ) امروز ۶ ستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ (۱۳) نوائے وقت ۶ ستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ (۱۴) خطبات ناصر جلد ۵ ص ۶۲۴-۶۳۰،۶۲۵ ۱۵ () ڈان ۹ رستمبر ۱۹۷۴ ء ص اول و آخر (۱۶) نوائے وقت ۸ /ستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ (۱۷) نوائے وقت ۹ ستمبر ۱۹۷۴ ء ص ۱ The Sunni Shia Conflict In Pakistan, by Musa Khan Jalalzai, published by (IA) Book Traders, 1998, page 235