سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 46 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 46

46 ذہنوں میں اس کام کی اہمیت بٹھانے کی ضرورت ہے اور بچوں کے ذہنوں میں آپ وقف جدید کی اہمیت بٹھا نہیں سکتیں جب خود آپ کے ذہن میں وقف جدید کی اہمیت نہ بیٹھی ہو۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی بیماری سے کچھ ہی عرصہ قبل وقف جدید کی تحریک کو شروع کیا تھا۔اور پھر بوجہ بیماری حضورا اپنی زندگی میں اس طرف زیادہ ذاتی توجہ نہیں دے سکے۔جیسے حضور نے تحریک جدید کی طرف توجہ فرمائی۔۔۔۔اور جس طرح حضور نے تحریک جدید کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بعد اسے تحریک جدید انجمن احمدیہ کے سپرد کیا اسی طرح اس تحریک کو بھی حضور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بعد وقف جدید انجمن احمدیہ کے سپر د کرتے اور جیسا کہ تحریک جدید کے سلسلہ میں ہوا آپ بطور خلیفہ عام نگرانی اس کی کرتے رہتے ( عام نگرانی خلیفہ کے فرائض میں سے ہے اور حضور تفاصیل میں گئے بغیر اس کی نگرانی فرماتے رہے لیکن جیسا کہ تحریک جدید کے شروع میں یہ دستور تھا کہ حضور اس کے متعلق چھوٹے چھوٹے فیصلے بھی خود ہی فرمایا کرتے تھے۔وقف جدید کے سلسلہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے حضور ایسا نہ کر سکے ) لیکن چونکہ وقف جدید شروع میں ہی حضور کی ذاتی نگرانی اور توجہ سے محروم ہوگئی اس لئے اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ جو عظیم کام اس تحریک نے کرنا تھا وہ پورانہیں ہوسکا۔“ جب حضور نے یہ تحریک فرمائی تو سال ختم ہونے میں چند ماہ رہ گئے تھے۔اس سال کے دوران ۶۳۱۷ اطفال و ناصرات نے اس میں حصہ لیا اور ۳۳۶۵ روپے کا چندہ وصول ہوا۔۱۹۶۷ء میں یورپ کے سفر پر جانے سے قبل حضور نے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا: وو ” جو ذمہ داری میں نے وقف جدید کے سلسلہ میں احمدی بچوں پر ڈالی تھی جماعت کے احمدی بچوں میں سے ابھی ۲۰ فیصدی بمشکل ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھا ہے اور اس کی ادائیگی کی کوشش کر رہے ہیں باقی اسی فیصدی بچے جماعت کے ایسے ہیں کہ جو اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھ رہے ہیں اور اس کے نتیجہ میں اس کی ادائیگی کی طرف بھی متوجہ نہیں ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جماعت کے اسی فیصدی باپ اور جماعت کی اسی فیصدی مائیں ایسی ہیں جنہیں یہ احساس ہی نہیں ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے خدا کی رضا