سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 537 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 537

537 افواہ بھی بعض جگہوں پر پھیلائی گئی کہ ربوہ کے مسافروں کو راستہ میں بہت تنگ کیا جارہا ہے گویا کہ ان کے نزدیک ہمارے ملک میں کوئی حکومت ہی نہیں ہے۔اس لئے بعض جگہوں سے لاریوں نے چلنے سے انکار کیا۔بعض جگہوں پر احمدی تذبذب میں پڑ گئے حالانکہ یہاں حکومت ہے اور ان کا بڑا اچھا انتظام ہے۔اس جلسہ پر یہاں بھی دوستوں کو پہلی بار گیلریوں کے اوپر حکومت کے باوردی نمائندے نظر آرہے ہیں جو بڑے خوبصورت لگ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنی ذمہ داریوں کے نباہنے کی توفیق عطا کرے۔(۲۱) اس موقع پر جب جماعت احمدیہ کے مخالفین بڑے طمطراق سے یہ دعوے کر رہے تھے کہ اب ہم اس جماعت کو ختم کر دیں گے۔حضور نے یہ پیشگوئی فرمائی:۔۔۔جنہوں نے علی الاعلان کہا کہ وہ زمین سے خدا کے نام کو اور آسمانوں سے اس کے وجود کو مٹا دیں گے۔خدا نے ہمیں کہا تم ان کے لئے بھی دعائیں کرو۔اس لئے ہم ان کی ہدایت کے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ خدا کے حقیقی پیار سے محروم ہیں۔دنیا کی یہ عارضی ترقیات تو کوئی معنی نہیں رکھتیں۔انسان نے پہلی دفعہ تو یہ ترقی نہیں کی۔اصطلاحاً بڑے بڑے فراعنہ دنیا میں پیدا ہوئے اور ان میں ایک وہ بھی تھا جس کا نام بھی فرعون تھا۔جس کی حکومت بڑی شاندار اور مہذب کہلاتی تھی۔دنیا میں اس نے بڑا رعب قائم کیا مگر کہاں گئے وہ لوگ ؟ اور کہاں گئیں سرمایہ دارانہ حکومتیں؟ ایک وقت میں سرمایہ دار دنیا پر چھائے ہوئے تھے اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ انسان کے اوپر سوائے سرمایہ داری کے اور کوئی چیز حکومت نہیں کر سکتی۔وہ پیچھے چلے گئے۔دوسرے نمبر پر کمیونزم آ گیا۔یہ بھی پیچھے چلا جائے گا۔صدیوں کی بات نہیں۔درجنوں سالوں کی بات ہے کہ اشترا کی نظام بھی پیچھے چلا جائے گا اور پھر دوسری طاقتیں آگے آجائینگی اور ایک وقت میں وہ بھی پیچھے چلی جائیں گی۔پھر خدا اور اس کا نام لینے والی جماعت ، حضرت محمد مصطفے ﷺ کی طرف منسوب ہونے والی جماعت ، قرآن کریم کے احکام کا سکہ دنیا میں قائم کرنے والی جماعت ، اسلام کا جھنڈا دنیا کے گھر گھر میں گاڑنے والی جماعت آگے آئیگی اور پھر اس دنیا میں اخروی جنت سے ملتی جلتی ایک جنت پیدا ہوگی اور ہر انسان کی خوشی کے سامان پیدا کئے