سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 519 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 519

519 سوالات پیش کئے جا رہے تھے تو ان میں پیش کردہ حوالے اس تواتر سے غلط کیوں ہو رہے تھے۔تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ سوالات قادیانیوں کی کتابوں پر Base کر کے کئے گئے تھے اور ان دونوں ( یعنی دونوں وفود نے) میں سے کسی نے بھی اسے چیلنج نہیں کیا۔اور پھر یہ ذکر شروع کر دیا کہ احمدیوں نے ہی روز اول سے اپنے آپ کو مسلمانوں سے علیحدہ رکھا ہے۔جب یہ بات ختم ہوئی تو میں نے پھر یہ غلط حوالوں کے بارے میں عرض کی۔اس پر انہوں نے کہا ” میں نے بتایا آپ کو کہ ریفرنسز (References) کو کبھی چیلنج نہیں کیا کسی نے۔۔۔“ ہم نے حیران ہو کر پھر یہ سوال دہرایا کہ کیا سپیکر نے حوالہ جات کے بارے میں تنبیہ نہیں کی تھی۔اس پر انہوں نے پھر کہا بالکل نہیں۔میں بتارہا ہوں کہ Original کتابیں وہاں موجود تھیں۔۔۔“ پھر سہ بارہ سوال پر بھی انہوں نے انکار کیا کہ کوئی حوالہ غلط نہیں نکلا۔ہم نے ساری کارروائی کا جائزہ لے لیا۔اور اس میں حوالوں کی جو حالت تھی اس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اب ہم پروفیسر غفور صاحب کے اس دعوی کو دیکھتے ہیں تو ہمیں تین صورتوں میں سے ایک کو تسلیم کرنا پڑتا ہے ۱) ایک تو یہ کہ پروفیسر غفور صاحب ساری کارروائی سے غیر حاضر رہے۔لیکن یہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کارروائی میں انکی شرکت کا ثبوت بہر حال موجود ہے۔۲) یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ وہ جسمانی طور پر تو وہاں پر موجود تھے لیکن ذہنی طور پر وہاں سے مکمل طور پر غیر حاضر تھے۔۳) تیسری صورت یہی ہو سکتی ہے کہ پہلے تو یہ کوشش کی گئی کہ جماعت احمدیہ کے وفد سے یہ بات نکلوائی جائے کہ احمدی باقی فرقوں کو غیر مسلم سمجھتے ہیں لیکن جب اس میں کامیابی نہیں ہوئی تو کارروائی کو شائع ہونے سے روک دیا گیا اور اس غلط بیانی سے کام لیا گیا کہ دراصل احمدیوں نے باقی فرقوں کو غیر مسلم کہا تھا اس لئے ہم اس بات پر مجبور ہوئے کہ انہیں غیر مسلم قرار دیں۔اور پاکستانی قوم کو دھوکا دیا گیا اور انہیں مسلسل جھوٹ سنایا گیا۔یعنی آخر میں وہی بات آجاتی ہے جو مبشر حسن صاحب نے فرمائی تھی کہ اس قوم کا کوئی حق نہیں۔اس قوم کا بس یہی حق ہے کہ وہ غلامی کرے۔ہم اس کا ذکر کچھ ٹھہر کر