سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 493 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 493

493 66 فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكَّر ترجمہ: پس بکثرت نصیحت کر۔تو محض ایک بار بار نصیحت کرنے والا ہے 66 لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِرٍ » تو ان پر داروغہ نہیں ہے۔66 قرآن کریم تو یہ کہتا ہے لیکن مودودی صاحب لکھتے ہیں کہ نصیحت ناکام ہی ثابت ہوئی۔بہر حال مودودی صاحب مضمون کو آگے چلا کر لکھتے ہیں کہ جب تلوار ہاتھ میں لی گئی تو تمام موروثی امتیازات کا خاتمہ ہوا۔اخلاقی قوانین نافذ ہوئے۔لوگوں کی طبیعتوں سے بدی اور شرارت کا زنگ چھوٹنے لگا،طبیعتوں کے فاسد مادے خود بخود نکل گئے۔حق کا نور عیاں ہوا۔تلوار کے یہ معجزے بیان کر کے پھر مودودی صاحب یہ بھیانک نتیجہ نکالتے ہیں: پس جس طرح یہ کہنا غلط ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے لوگوں کو مسلمان بناتا ہے، اسی طرح یہ کہنا بھی غلط ہے کہ اسلام کی اشاعت میں تلوار کا کوئی حصہ نہیں ہے۔حقیقت ان دونوں کے درمیان ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلام کی اشاعت میں تبلیغ اور تلوار دونوں کا حصہ ہے جس طرح ہر تہذیب کے قیام میں ہوتا ہے تبلیغ کا کام تخم ریزی ہے اور تلوار کا کام قلبہ رانی۔پہلے تلوار زمین کو نرم کرتی ہے تا کہ اس میں بیج کو پرورش کرنے کی قابلیت پیدا ہو جائے۔پھر تبلیغ بیج ڈال کر آبپاشی کرتی ہے تا کہ وہ پھل حاصل ہو جو اس باغبانی کا مقصود حقیقی ہے۔“ ( الجہاد فی الاسلام ، مصنفہ ابواعلیٰ مودودی صاحب، ناشر ادارہ ترجمان القرآن دسمبر ۲۰۰۷ ص ۱۷۴ (۱۷۵ مودودی صاحب یہ خوفناک عقیدہ پیش کر رہے ہیں کہ کسی کو تبلیغ کرنے سے قبل اس پر تلوار چلانا ضروری ہے تاکہ زمین خوب نرم ہو جائے پھر تبلیغ کچھ فائدہ دے گی ورنہ تبلیغ کا بیج ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔اسی قسم کے خیالات نے دشمنانِ اسلام کو موقع دیا ہے کہ وہ اسلام کی امن پسند تعلیمات پر حملہ کر سکیں اور نہ ان خیالات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔یہ اعتراض بار بار ہوا تھا اور اب بھی ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس وقت ہندوستان کی انگریز حکومت کی اطاعت کرنے اور قانون کی پیروی کرنے کا ارشاد کیوں فرمایا۔پہلے یہ