سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 429 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 429

429 تعالیٰ کا بندہ اور خاتم النبین ہوں جب کہ ابھی آدم مٹی میں تھے۔(۷۳) بہر حال جب ۸ / اگست کی کارروائی ختم ہوئی تو کم از کم دو ممبران یعنی مولا بخش سومرو اور میاں عطاء اللہ خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ آج اٹارنی جنرل صاحب نے اچھی بحث کی ہے۔لیکن حقیقت کا اظہارا گلے روز کیسے ہوتا ہے اس کا ہم جائزہ ابھی لیتے ہیں۔۹ راگست کی کارروائی اب جو ۹ / اگست کی کارروائی شروع ہوئی تو ممبران کی ایک اور گھبراہٹ سامنے آئی۔احمد رضا قصوری صاحب نے سپیکر صاحب سے درخواست کی کہ جب احمدیوں کا وفد ہال سے چلا جاتا ہے تو ہم آپس میں بات کرتے ہیں۔اگر یہ ریکار ڈ کل کلاں کسی کے ہاتھ لگ گیا تو اس پر کوئی اعتراض کر سکتا ہے۔اس لئے میری درخواست ہے کہ جب ایسا ہو رہا ہو تو پلگ نکال دیا جائے۔اس کے کچھ دیر بعد ایک اور ممبر چوہدری جہانگیر صاحب نے اپنی اس پریشانی کا اظہار کیا۔”مسٹر چیئر مین میں یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ Delegation کے ممبرز Brief Cases اور Bags لے کر اندر آ جاتے ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جناب والا یہ ہاؤس کی کارروائی کوٹیپ ریکارڈ کر رہے ہوں۔اس کے متعلق ذرا تسلی کر لیجئے “ اس کے بعد جب سوالات شروع ہوئے تو اٹارنی جنرل صاحب نے ایک بار پھر وہی پرانے سوالات دہرانے شروع کیے کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی تھے؟ یا امتی نبی تھے؟ کیا آپ کے بعد بھی کوئی نبی آ سکتا ہے؟ پھر آخری نبی کسے کہا جائے گا؟ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ ان سوالات کے جواب میں انہیں جماعت احمدیہ کا موقف بتادیا گیا تھا پھر انہیں بار بارد ہرانے سے ان کا مقصد کیا تھا ؟ ان سوالات کے جواب میں حضور نے فرمایا: ” ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جس مہدی اور مسیح کا امت محمد یہ تیرہ سو سال سے انتظار کر رہی تھی، وہ آچکا ہے۔“ الله اور آنحضرت ﷺ کے جاری فیضان کے بارے میں آپ نے فرمایا: دو میں اس بات کا اعلان کر دیتا ہوں کہ ہمارے نزدیک اب خدا تعالیٰ کے انعامات کے