سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 345 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 345

345 ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کیا تھے یا حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کی شان میں آپ نے کیا فرمایا۔لیکن اٹارنی جنرل نے سوال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کب اور کہاں پیدا ہوئے ، آپ کا خاندانی پس منظر کیا تھا ، آپ کی تعلیم کیا تھی اور آپ نے کب اور کہاں وفات پائی۔اس کے جواب میں حضرت خلیفتہ اسیح الثالث" نے فرمایا کہ اسکا تحریری جواب جمع کرا دیا جائے گا۔اٹارنی جنرل صاحب نے شکریہ ادا کیا اور موضوع تبدیل کیا۔پھر حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے دریافت کیا "You are the grandson of Mirza Ghulam Ahmad ?” اس پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث" نے فرمایا ”ہاں“۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے ان کے حالات زندگی دریافت کئے گئے۔پھر یہ تفصیلات دریافت کرتے رہے کہ کیا آپ خلیفہ مسیح، امام جماعت احمد یہ اور امیر المومنین تینوں منصبوں پر فائز ہیں۔جب اس کا جواب اثبات میں دیا گیا تو یہ سوال کیا گیا کہ آپ ان مختلف عہدوں کے تحت کیا کام کرتے ہیں اور یہ مختلف عہدے کن اختیارات کے حامل ہیں۔اس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ مختلف عہدے نہیں بلکہ امام جماعت احمدیہ، خلیفہ اسی اور امیر المومنین کے الفاظ ایک ہی شخص کے متعلق استعمال ہوتے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے دریافت کیا کہ کیا مختلف اشخاص یہ تینوں عہدے رکھ سکتے ہیں۔اس کا جواب نفی میں دیا گیا۔اس تمہید کے بعد اب امید کی جارہی تھی کہ سوالات کا سلسلہ زیر بحث موضوع کی طرف آئے گا لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس تھا۔اس کے بعد وہ اس تفصیلی بحث میں الجھ گئے کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں احمدیوں کی تعداد کیا تھی؟ اور اب یہ تعداد کتنی ہے؟ انہوں نے دریافت کیا کہ ۱۹۲۱ء میں ہندوستان میں احمدیوں کی تعداد کیا تھی ؟ ۱۹۳۶ء میں یہ تعداد کتنی ہو گئی تھی؟ اور اب پاکستان میں احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟ انگریز حکومت کی مردم شماری کے مطابق یہ تعداد کتنی تھی ؟ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر کے مطابق یہ تعداد کتنی تھی ؟ اور دونوں میں فرق کیوں ہے؟ یہ کارروائی پڑھتے ہوئے کچھ سمجھ نہیں آتی کہ صاحب موصوف یا ان کو سوال دینے والے کیا بحث ہلے بیٹھے تھے۔ان کی یہ بحث اس لیے بھی زیادہ نا معقول معلوم ہو رہی تھی کہ شروع میں ہی حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے فرما دیا تھا کہ ہمارے پاس بیعت کنندگان کا کوئی صحیح ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اور مذکورہ معاملہ کا احمدیوں کی تعداد سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اگر