سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 218 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 218

218 حضرت خلیفہ اصسیح الثالث کا دورہ یورپ - ۱۹۷۳ ء اء افق پر جماعت احمدیہ کے خلاف اُٹھائے جانے والے طوفان کے آثار دکھائی دے رہے تھے اور واضح نظر آرہا تھا کہ مخالفین اب جماعت کے خلاف ایک گہری سازش کا تانا بانا بن رہے ہیں۔لیکن جماعت احمد یہ اپنے کام میں مشغول تھی اور خدمت اسلام کے کام کونئی وسعت کے ساتھ سرانجام دینے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔۱۹۷۳ء میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث کا دورہ یورپ بھی اس عظیم سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔حضور نے اس دورے کے دوران انگلستان، ہالینڈ، جرمنی ،سوئٹزر لینڈ ، اٹلی ،سویڈن اور ڈنمارک کا دورہ فرمایا۔روانگی سے ایک روز قبل حضور نے مسجد مبارک میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ سفر اس غرض کے لئے کیا جا رہا ہے کہ یورپ میں تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآنِ کریم کے کام کو وسیع کرنے کا جائزہ لیا جائے اور وہاں پر اشاعت اسلام کے لئے جماعت کا ایک پریس قائم کرنے کی کوشش کی جائے () حضور نے اس دورہ میں اپنے ہمراہ جانے والے احباب کو جو ہدایات دیں ان میں سب سے اہم ہدایت یہ تھی کہ ” سب سے ضروری یہ بات ہے کہ ہر وقت دعاؤں میں مشغول رہیں اور اللہ کے فضل کو جذب کریں۔(۲) اس دورہ کے پہلے مرحلے پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث ۱۴ جولائی کولندن پہنچے۔راستے میں آپ نے ایمسٹر ڈیم ہالینڈ میں مختصر قیام کیا۔حضور نے لندن پہنچنے پر وہاں پر موجود صحافیوں سے مختصر گفتگو فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ نو جوانوں کو چاہئے کہ اپنے آپ کو آنے ولی ذمہ داریوں کے لئے تیار کریں۔انہیں غور وفکر اور مشاہدے کی عادت ڈالنی چاہیے۔اور سب سے اعلیٰ یونیورسٹی تو یہی ہے کہ انسان مشاہدے کی عادت ڈالے۔حضور لمبے سفر کی وجہ سے تکان اور ضعف محسوس کر رہے تھے لیکن آپ کی شگفتگی اسی طرح برقرار تھی۔وہاں پر موجود چند نو جوانوں کے لمبے لمبے بال تھے ، حضور نے مسکرا کر فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ لندن میں حجاموں کا قحط پڑ گیا ہے۔اس پر سب کھل کھلا کر ہنس پڑے۔(۳)