سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 714 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 714

714 عرس کے آغاز سے قبل ہی سٹال قائم کرنے کیلئے خواجہ بازار کے احاطہ میں جگہ کرایہ پر لی گئی جہاں ایک خوبصورت سٹال کھڑا کیا گیا اور جس کے اندرونی جانب ایک نقشہ کپڑے پر اتروا کر آویزاں کیا گیا۔جس میں جماعت احمد یہ بھارت اور عالمگیر جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی، مساجد مشن ہاؤسز اور تراجم قرآن کو دلآویز انداز میں بتلایا گیا تھا۔اس سٹال میں جماعت احمدیہ کا لٹریچر، حضرت مسیح موعود کی بعض تصانیف اور قرآن کریم انگریزی ترتیب سے رکھا گیا تھا۔چونکہ اس عرس میں ہزار ہا عقیدت مند شرکت کرتے ہیں لہذا کثرت سے لٹریچر تقسیم کرنے کا موقع ملا۔(۲۰) 31 مارچ کو ہندی مارٹن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز میں مکرم مولوی سمیع اللہ صاحب انچارج احمد یہ مسلم مشن بمبئی کو وحی والہام کے موضوع پر ایک کامیاب تقریر کا موقع ملا اس جلسہ میں کثرت سے مختلف مذاہب کے اہل علم احباب نے شرکت کی۔(۲۱) یکم اپریل 1967 کو جمشید پور بہار جماعت احمدیہ کی مقامی شاخ انجمن احمد یہ جمشید پور کے زیر اہتمام ایک دوروزه جلسه سیرت پیشوایان مذاہب منعقد ہوا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے علماء نے اپنے اپنے پیشواؤں کی سیرت کے بارے تقاریر کیں اور اسطرح قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ جماعتی و قار کو بھی تقویت ملی۔10 اپریل 1967ء کو اڑیسہ کی جماعتوں بھدرک اور سورو میں دو کامیاب جلسے ہوئے نہایت پُر مغز تقاریر ہوئیں اور دو بیعتیں بھی اسی موقع پر ہوئیں۔(۲۲) 23,22 اپریل 1967ء کو ٹیلی چری کیرلہ میں گیارہویں آل کیرلہ احمدیہ کا نفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا۔اگر چہ اس جگہ کی فضا احمدیت کی مخالفت میں ہمیشہ مکدر رہی ہے۔لیکن امسال کامیاب کانفرنس کے انعقاد کا موقع ملا ذیلی تنظیموں نے ہزاروں کی تعداد میں لٹریچر ملیالم زبان میں شائع کروایا اور پھر اس کو تقسیم کا انتظام کیا۔(۲۳) پوری دنیا میں جماعت احمدیہ نے قرآنِ کریم کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا ہے۔بھارت میں نظارت دعوت وتبلیغ قادیان کے تحت مکرم مولوی خورشید احمد صاحب درویش پر بھا کرنے دن رات محنت کر کے قرآن کریم کا ہندی ترجمہ مکمل کیا۔(۲۴) 27 اگست کو یاڑی پورہ کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوا اور دو افراد نے بیعت کی اگست میں