سلسلہ احمدیہ — Page 640
640 جوابات دیئے۔ایک سوال یہ تھا کہ آپ نے مسجد کے لئے پید رو آباد کا انتخاب کیوں کیا۔اس کے جواب میں حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے خود اس کا انتخاب فرمایا ہے۔ریڈیو اور ٹی وی نے اس تقریب کی خبر کو نمایاں کر کے نشر کیا۔اور اخبارات میں یہ خبر نمایاں کر کے شائع کی گئی۔اگلے روز جمعہ تھا حضور نے پیدرو آباد جا کر جمعہ کی نماز پڑھائی۔۱۱/ اکتوبر کو حضور سپین سے لندن تشریف لے گئے۔(۵،۴) تین براعظموں کے اس تاریخی دورہ کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ۱۲۶ اکتوبر ۱۹۸۰ء کو واپس ربوہ تشریف لے آئے۔(۱) الفضل ۲۸ جولائی ۱۹۸۰ء ص ۲ (۲) الفضل ۲۴ نومبر ۱۹۸۰ ص ۲ (٣) الفضل ۲۵ نومبر ۱۹۸۰ ص ۲ (۴) الفضل ۱۰ نومبر ۱۹۸۰ء ص ۱ (۵) لفضل ۱۱ نومبر ۱۹۸۰ ص ۲