سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 286 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 286

286 ہے کہ یہ شدت اختیار کرے گی۔یہ آگ جہاں لگی ہے وہاں ۱۹۵۳ ء کی آگ سے زیادہ شدید طور پر لگی ہوئی ہے۔اُس وقت حکومت وقت زیادہ تدبر اور زیادہ انصاف سے کام لے رہی تھی۔اس وقت جو رپورٹیں آ رہی ہیں اگر وہ درست ہیں تو ان سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ حکومت وقت نہ تدبر سے کام لے رہی ہے نہ انصاف سے کام لے رہی ہے۔۔۔۔میں حقیقت بیان کرنے کے لیے یہ کہتا ہوں ورنہ میرا یہ کام نہیں تھا کہ میں یہ بتاؤں کہ ان کو کیا کرنا چاہئے۔جو سیاستدان ہیں ان کو اپنا مفاد خود سمجھنا چاہئے۔اگر نہیں سمجھیں گے تو دنیا میں حکومتیں آتی بھی ہیں جاتی بھی ہیں۔میری اس سے کوئی غرض نہیں میں تو مذہبی آدمی ہوں۔نصیحت کرنا میرا کام ہے ان کو بھی ایک رنگ میں نصیحت کر دی سمجھنا نہ سمجھنا ان کا کام ہے لیکن اصل چیز میں آپ کے سامنے اول یہ لانا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے بھی غلطی کی غلطی کی ہے اور ہمیں اس چیز کو تسلیم کرنا چاہئے۔دوسرے یہ کہ صرف انہوں نے غلطی نہیں کی بلکہ انہوں نے اپنی ناسمجھی کے نتیجہ میں دشمن کے ایک سوچے سمجھے منصو بہ میں شمولیت کی اور جماعت کے لیے بھی پریشانی کے سامان پیدا کرنے کے موجب بنے اور ملک کے لیے بھی کمزوری کا سامان پیدا کرنے کے موجب بنے۔میں سمجھتا ہوں اور میں انہیں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کم از کم دس ہزار مرتبہ استغفار کریں اور تو بہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہ کی معافی مانگیں۔جو بھی اس معاملہ میں شامل ہوئے ہیں۔مجھے ان کا علم نہیں لیکن جو بھی شامل ہوئے ہیں وہ کم از کم دس ہزار مرتبہ استغفار کریں اور خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکیں اور اپنی بھلائی کے لئے اور خود کو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچانے کے لئے دس ہزار مرتبہ اس سے معافی مانگیں اور اس کے حضور عاجزانہ جھکے رہیں جب تک اللہ تعالیٰ انہیں معاف نہ کر دے۔“ ( خطبات ناصر جلد ۵ ص ۵۳۴ تا ۵۳۶ ) ۳۱ رمئی کو بھی حکومت نے حالات کو قابو پانے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا۔خاص طور پر صوبہ پنجاب میں مولوی لوگوں کو احمدیوں پر ، ان کے گھروں ، ان کی مساجد اور ان کی دوکانوں پر حملے کرنے کے لیے لوگوں کو اکسا ر ہے تھے۔جن مقامات کا ذکر آچکا ہے ان میں تو فسادات جاری تھے۔