سلسلہ احمدیہ — Page 88
88 تو ڑ کر دکھا دیں۔یہ اعلان سن کر مخالفین کی زبانیں گنگ ہو گئیں اور قلم خشک ہو گئے۔وہ جو اسی دور میں قرآنِ مجید کی مخالفت میں ضخیم کتابیں تحریر کر رہے تھے ان میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ اپنی مقدس کتاب کی کچھ خوبیاں بیان کرتا یا کم از کم حضرت مسیح موعود کے دلائل کا رد کر کے دکھاتا۔اللہ تعالیٰ کا مامور قریباً تمیں برس قرآن کریم کی فضیلت کے دلائل پیش کر کے چیلنج دیتا رہا لیکن کوئی مرد میدان بن کر سامنے نہیں آیا۔قرآنی معارف کے ساتھ اس جہاد کا سلسلہ حضرت مسیح موعود کی زندگی کے ساتھ ختم نہیں ہو جانا تھا۔جب حضرت مسیح موعود کو ایک عظیم بیٹے کی بشارت دی گئی تو اس موعود بیٹے کی آمد کا ایک عظیم مقصد یہ بیان کیا گیا کہ ” تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتہہ بھاگ جائے۔یہ واضح خوش خبری تھی کہ پسر موعود کے ذریعے سے دنیا پر قرآن کریم کی عظمت ظاہر ہوگی۔حضرت خلیفتہ المسیح ثانی کو زمانہ طالب علمی میں ہی رؤیا کے ذریعے یہ خوش خبری دے دی گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ سے خدمت قرآن کا عظیم الشان کام لے گا۔آپ نے رویا میں دیکھا کہ ایک فرشتے نے آپ سے کہا کہ آگے آؤ، جب آپ اس فرشتے کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ کیا میں تمہیں سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھاؤں۔اسپر آپ نے فرمایا کہ سکھاؤ۔چنانچہ اس نے تفسیر سکھانی شروع کی۔سکھاتے سکھاتے جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک پہنچا تو کہنے لگا کہ تمام مصنفین میں سے کسی نے اس سے آگے کی تفسیر نہیں لکھی۔سارے کے سارے یہاں آکر رہ گئے لیکن میں تمہیں انگلی تفسیر بھی سکھاتا ہوں چنانچہ اس نے ساری سکھائی۔(۶) یوں تو حضور آغاز خلافت سے ہی درس قرآن دے رہے تھے ،مگر ۱۹۲۸ء میں آپ نے دو ماہ کے لئے قرآن کریم کے ایک خاص درس کا اہتمام فرمایا۔اس تاریخی درس میں شمولیت کے لیے بہت سے احباب رخصت لے کر قادیان میں جمع ہو گئے۔یہ درس روزانہ چار پانچ گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ جاری رہتا تھا اور سورۃ یونس سے لے کر سورۃ کہف تک پانچ پاروں پر مشتمل تھا۔ایک ٹیم نے اس درس کے نوٹس قلمبند کیئے۔ان میں سے دو سورتوں کے نوٹس طبع ہوئے مگر پھر یہ کام ایک عرصہ تک ملتوی رہا۔۱۹۴۰ء کے آغاز میں حضور نے سورۃ یونس تا سورۃ کہف کی تفسیر تحریر کرنے کا کام دوبارہ شروع فرمایا۔آغاز میں مولوی محمد اسماعیل صاحب حلال پوری اس عظیم کام میں حضور کی