سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 688 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 688

مصر: 688 جس دور کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس میں مصر میں تبلیغ پر سخت پابندیاں تھیں اور یہ کہنا درست ہو گا کہ وہاں پر پبلک میں تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔چنانچہ یہاں پر تبلیغ نجی ملاقاتوں اور پرائیویٹ اجتماعات تک ہی محدود تھی۔۱۹۴۰ء میں مکرم مولوی محمد دین صاحب مبلغ البانیہ گئے اور آپ نے کچھ عرصہ وہاں پر قیام کیا۔مصر میں ایک مختصر سی جماعت قائم تھی۔وہاں پر کوئی مبلغ نہیں تھا لیکن مکرم چوہدری شریف صاحب جن کا ہیڈ کوارٹر حیفا میں تھا تمام بلاد عربیہ میں مشن کے انچارج تھے۔۱۹۴۴ء میں آپ مصر کی جماعت کی خواہش پر وہاں تربیتی دورے پر گئے۔آپ وہاں پر تقریباً دو ماہ مقیم رہے اور جماعت کے عہدیداروں کا انتخاب کرایا اور جماعت کے ساتھ تربیتی نشستیں ہوئیں۔اس موقع پر چند احباب بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔اس موقع پر ایک بلند پایہ از ہری عالم سے آپ کا مناظرہ بھی ہوا۔پہلے تو یہ صاحب مصر ہوئے کہ وہ وفات مسیح کی بجائے ختم نبوت پر مناظرہ کریں گے۔جب دلائل کا تبادلہ ہوا تو جلد ہی عاجز آگئے۔اور نہ صرف اقرار کیا بلکہ لکھ کر بھی دیا کہ عقلی طور پر اس آیت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ آئیند ہ بھی نبی آ سکتے ہیں۔اُس وقت ایک مخلص دوست مکرم عبد العزیز سیالکوٹی صاحب بھی چار سال سے مصر میں مقیم تھے۔آپ کو خدمت سلسلہ کے لئے ایک غیر معمولی جوش عطا کیا گیا تھا۔انہوں نے ایک مصری صاحب کی مدد کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ کے لیکچر سیر روحانی اور ملائکتہ اللہ کے عربی میں تراجم تیار کروائے۔(۱) جماعت کے بعض علماء تحصیل علم کے لئے مصر جاتے رہے اور ساتھ جماعت سے بھی رابطہ رکھتے رہے۔چنانچہ ۱۹۵۶ء میں مکرم قریشی نور الحق تنویر صاحب نے بطور طالب علم قاہرہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور ڈیڑھ سال وہاں پر مقیم رہے۔اسی طرح مکرم مبارک احمد صاحب بھی حصول تعلیم کے لئے مصر گئے۔(۲) (۱) الفضل ۱۹ دسمبر ۱۹۴۴ء ص ۵ (۲) تاریخ مصر مشن مرتب کرده وکالت تبشیر ربوه