سلسلہ احمدیہ — Page 658
658 نشاندہی کی گئی وہ واقعی اہم ہیں۔ہم نے واقعی ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی اور ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔(۱۳) ۱۹۴۹ء میں انگلستان کی جماعت کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔اور اس کے ساتھ حضور کے ارشاد کے تحت یورپ کے مبلغین کی کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔پہلا دن آنحضرت ﷺ کی سیرت کے بیان کے لئے مختص تھا۔مختلف مذاہب اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب نے بھی آنحضرت ﷺ کی سیرت پر تقاریر کیں۔اور اسی موقع پر انگلستان کی مجلس مشاورت منعقد ہوئی۔(۱۴) مذکورہ بالا جلسہ سالانہ کے موقع پر پر انگلستان میں لجنہ کے قیام کا ریزولیشن بھی پاس کیا گیا تھا اور اس کے مطابق اا دسمبر ۱۹۴۹ء کو لندن کی مستورات کا اجلاس بلایا گیا اور اس میں لجنہ انگلستان کی بنیاد رکھی گئی اور عہد یداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔(۱۵) اگست ۱۹۵۰ء میں مکرم مشتاق احمد صاحب باجوہ ،مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ کو چارج دے کر پاکستان روانہ ہوئے۔مکرم قریشی مقبول احمد صاحب نے ۱۹۴۸ء سے ۱۹۵۱ء تک سیکریٹری مشن کے فرائض سرانجام دیئے اور نومبر ۱۹۵۴ء سے لے کر جولائی ۱۹۵۷ء تک مکرم میر محمود احمد صاحب ناصر نے مشن کے سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔(۱۶) حضور تو جوان مبلغین کی ٹرینگ کی خود نگرانی فرماتے تھے۔مکرم و محترم میر محمود احمد صاحب ابن حضرت میر الحق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت لندن مشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ، ان کے متعلق حضور نے لندن مشن کے انچارج کو ہدایت فرمائی محمود احمد سے بھی زیادہ سے زیادہ کام لیں تا کہ اگر کسی جگہ Independent لگایا جائے تو وہ سنبھال سکے۔انشاء اللہ جلسہ پر اس کے نکاح کا اعلان ہوگا۔تو آپ کو تار دی جائے گی۔اُسکو سنادیں۔(۱۷) اللہ تعالی نے مکرم میر محمود احمد صاحب کو چین اور امریکہ میں مبلغ اور مشنری انچارج کی حیثیت سے خدمات کی توفیق عطا فرمائی اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے آپ کو جامعہ احمد یہ ربوہ کا پرنسپل مقرر فرمایا۔ایک مرتبہ حضور نے لندن مشن کے بعض امور کے متعلق توجہ دلائی تو مکرم و محترم چوہدری