سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 478 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 478

478 اگلے روز ۲ جولائی ۱۹۶۷ء کو حضور بحری جہاز کے ذریعہ انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔صبح کو قافلہ بندرگاہ ہلکفن ہالینڈ (Hokfon Holland) پہنچا اور ساڑھے گیارہ بجے بحری جہاز جس کا نام Princess Bathrisea تھا سوار ہوا۔شروع میں چکروں کی وجہ سے حضور کی طبیعت خراب ہوئی اور آپ اپنے کیبن میں تشریف لے گئے۔لیکن سفر کے اختتام پر آپ ڈیک پر تشریف لے آئے اور دیر تک سمندر کا نظارہ کرتے رہے۔ساڑھے چھ بجے جہاز انگلستان کے ساحل پر لگا۔امام مسجد لندن اور دیگر احمدی احباب نے حضور کا استقبال کیا۔اور وہاں سے حضور لندن تشریف لے آئے۔حضور کی انگلستان آمد: حضرت خلیفہ اسیح الثانی ۳ جولائی کو بذریعہ سمندر انگلستان پہنچے۔امام مسجد لندن اور دیگر احمدی احباب بندرگاہ پر استقبال کے لئے موجود تھے۔وہاں سے قافلہ کاروں میں لندن روانہ ہوا۔مسجد فضل لندن میں احمدی احباب نے حضور کے استقبال کی سعادت حاصل کی۔حضور کا قیام ۶۱ میلر وز روڈ پر تھا۔۴ جولائی کو حضور اعصابی امراض کے مشہور ماہر چارلس سائمنڈ (Charles Symond) کو دکھانے کے لئے تشریف لے گئے۔ڈاکٹر سائمنڈ نے اس بات کا اظہار کیا کہ حضور کو جو بیماری کا حملہ ہوا تھا وہ وہ Carotid Artery کے Thrombosis کی وجہ سے تھا۔اس سے حضور کی طبیعت میں بہت گھبراہٹ پیدا ہوئی ، جس کا اثر چند روز تک حضور کی طبیعت پر رہا۔کراچی اور لاہور کے ڈاکٹروں کو بھی ڈاکٹر سائمنڈ کی رائے کے متعلق لکھا گیا۔پھر ایک اور ماہر ڈاکٹر سررسل برائین کو دکھایا گیا۔انہوں نے کچھ تسلی دلائی۔زیورک کے ڈاکٹر روسیو سے بھی فون پر بات کی گئی۔اگلے چند روز کے دوران حضور نے ناک، دانتوں اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔لندن آمد کے بعد نزلہ زکام کی وجہ سے حضور کی طبیعت پہلے خراب ہوئی مگر پھر جلد طبیعت میں بہتری شروع ہوگئی (۳۶)۔لندن میں حضور کے قیام کے دوران ایک اہم پروگرام دنیا کے مختلف ممالک میں مبلغین سلسلہ کی کانفرنس تھی جس کی صدارت حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمانی تھی۔