سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 431 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 431

431 کی کوششیں کی ہیں۔اور بہت سے ممالک میں تو پاکستان سے گئے ہوئے علماء فساد کرانے میں پیش پیش رہے ہیں۔ان علماء نے پہلے پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھ میں آلہ کار بن کر پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔اور اب یہ دوسرے ممالک میں فتنے اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان ممالک کی حکومتوں اور عوام کو پاکستان کی مثال سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔اپنے ملک سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ پاکستان کی تاریخ کا بغور جائزہ لیں کہ ان علماء نے پاکستان کو کیا کیا نقصانات پہنچائے ہیں۔اور پھر دیکھیں کہ جب کسی حکومت نے ان سے رو رعایت کرنا شروع کی اور ان کی قانون شکنی اور اشتعال انگیزیوں کا بر وقت نوٹس نہیں لیا تو اس حکومت کا کیا انجام ہوا۔اور عالم اسلام کے سیاستدانوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئیے کہ جماعت کی مخالفت کر کے اور ختم نبوت کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے آج تک کوئی سیاستدان کامیاب نہیں ہو سکا۔جہاں بھی ملا کو اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ احمدیوں کے خلاف فسادات بر پا کرے، یہ آکاس بیل اس ملک کا خون چوس کر اس کو معاشی ، مذہبی اور سیاسی طور پر تباہ کر دے گی۔احمدیوں کو اپنے مستقبل کے متعلق کوئی خوف نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا پیار کرنے والا خدا ہمیشہ اُن کی حفاظت کرتا رہا ہے لیکن یہ خوف ضرور ہے کہ کہیں ملا کے پیچھے لگ کر بہت سے مسلمان ممالک اپنی دنیا اور عاقبت تباہ نہ کرلیں۔(۱) خطبات احرار جلد اول ، مرتبه شورش کا شمیری ، مکتبہ احرار لاہور ، مارچ ۱۹۴۴ء ص ۳۷ (۲) خطبات محمود جلد ص ۴۳۶ - ۴۵۷ (۳) الفضل ۲۱ مئی ۱۹۴۷ء ص ۲ (۴) پرتاب ۹ جون ۱۹۳۹ ء ص ۹ (۵) پرتاب ۱۸ جون ص ۹ (۶) پرتاب ۱۶ جون ۱۹۳۹ء ص ۵ (۷) زمیندار ۲۸ جنوری ۱۹۴۰ء (۸) حیات امیر شریعت ، مصنفہ جانباز مرزا ، ثنائی پریس لاہور نومبر ۱۹۶۹ء ص ۳۵۲-۳۵۶ (۹) حیات امیر شریعت جلد اول، مرتبه شورش کاشمیری ، مکتبہ احرار لا ہور، مارچ ۱۹۴۴ء ص ۲۱ ۲۲ ص ۴۲ (۱۰) حیات امیر شریعت ، مصنفہ جانباز مرزا ، ثنائی پریس لاہور، نومبر ۱۹۶۹ ء ص۳۲۳_۳۲۴ (۱۱) حیات امیر شریعت ، مصنفہ جانباز مرزا، ثنائی پریس لاہور نومبر ۱۹۶۹ء ص ۳۵۲ (۱۲) رپورٹ تحقیقاتی عدالت ،فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء ص ۱۱ (۱۳) مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش ، حصہ سوم، مصنفہ سیدابوالاعلیٰ مودودی ص ۳۰